Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

سیاسی اختلاف کا جواب کردار کشی سے دینا دلیل کی کمزوری اور سیاسی دیوالیہ پن ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

جمعیت علمااسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، سیکرٹری جنرل حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، مولانا محب اللہ، مولانا محمد ایوب، شیخ مولانا عبدالاحد محمد حسنی، مولانا سعید احمد، حافظ سراج الدین، مفتی محمد روزی خان بادیزئی، مولانا محمد شعیب جدون، رحیم الدین ایڈووکیٹ اور مولانا محمد عارف شمشیر نے کہا ہے کہ قائدِ جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے خلاف منظم منفی پروپیگنڈا مہم اور کردارکشی کے لیے مخصوص عناصر کو استعمال کرنا جمہوری اقدار کی صریح نفی اور قابلِ مذمت طرزِ عمل ہے۔ سیاسی مخالفین کو دبانے اور ان کی آواز خاموش کرنے کے لیے منفی مہمات کا سہارا لینا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن نے ہمیشہ آئین کی بالادستی، جمہوریت اور عوام کے حقِ حکمرانی کی بات کی ہے، یہی اصولی سیاست مخالف قوتوں کو کھٹکتی ہے۔ قائدِ جمعیت کے خلاف زہر افشانی کرنے والے عناصر پہلے اپنے کردار اور طرزِ عمل کا جائزہ لیں پھر دوسروں پر انگلی اٹھائیں سیاسی اختلاف کا جواب کردارکشی اور پروپیگنڈے سے دینا دراصل دلیل کی کمزوری اور سیاسی دیوالیہ پن کا مظہر ہے۔ رہنماں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ قائدِ جمعیت کے خلاف کسی بھی منفی مہم کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ جمعیت علما اسلام کا ہر کارکن اپنے قائد کے دفاع جماعت کے نظریاتی تشخص اور اصولی موقف کے تحفظ کے لیے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑا ہے کسی قسم کا دبا قبول کیا جائے گا نہ پروپیگنڈے سے مرعوب ہوں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *