Banner
Daily Sahafat Quetta
October 22, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقاتورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے دفتر کا افتتاح، حلف برداری کی تقریبقومی امن، ملکی سلامتی اور دفاعِ پاکستان کے لیے نئے عزم کے ساتھ میدانِ عمل میں اتریں گے، محمد اصغر خان کھوسوبحریہ ٹاؤن لاہور میں سیکیورٹی اہلکاروں کی مبینہ غنڈہ گردی، اوورسیز پاکستانی چوہدری کاشف عنایت آرائیں کے بچوں پر تشددسندھ میں پیدا ہوا، بلوچستان میں روشنی پھیلا رہا ہے – فرید بگٹی تحریر: محمد حنیف جمالیمیرپورخاص کے بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے ایم کیو ایم پاکستان متحرک، حیسکو حکام سے اہم ملاقاتگزشتہ روز گنداواہ کے علاقے کھاری سے اغواء شدہ شخص کی لاش برآمدکراچی: کرائسٹ دی کنگ سیمنری کی باؤنڈری وال چار دہائیوں بعد ازسرنو تعمیر، قائم مقام اسپیکر سندھ اسمبلی انتھنی نوید کا ترقیاتی کاموں کا جائزہلیفٹیننٹ جنرل(ر) نگار جوہر پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک روشن اور قابلِ فخر باب ہے،اکرام الدینشازیہ نورین لاہور میں آئی اور چھا گئیبلوچستان میں محنت کش طبقہ شدید مسائل کا شکار ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں ، سکینہ عبداللہ خان سے چوہدری سالک حسین کی ملاقات

طلبہ کی کردار سازی اور تعلیمی اداروں میں مثبت اقدار کی ترویج سے بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے ، ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد سلیم احمد

محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان کے اشتراک سے عالمی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے حوالے سے طلبہ میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مضمون نویسی، خطاطی، پوسٹر سازی اور تقریری مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ ہر سال 9 دسمبر کو منائے جانے والے عالمی یومِ انسدادِ بدعنوانی کے سلسلے میں محکمہ اسکول ایجوکیشن بلوچستان اور نیب بلوچستان کی جانب سے مختلف آگاہی پروگراموں اور تعلیمی و تخلیقی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ اسی سلسلے میں منعقدہ میگا ایونٹ میں طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور بدعنوانی کے خاتمے، دیانت داری، شفافیت اور ذمہ دار شہری ہونے کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا اظہار کیا۔ تقریب میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن بلوچستان لال جان جعفر، ڈائریکٹر نیب بلوچستان محمد سلیم احمد، ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز بلوچستان اختر محمد کھیتران، ڈائریکٹر فنانس محمد فاروق، چیف ایگزیکٹو آفیسر بلوچستان ایجوکیشن اسیسمنٹ کمیشن و ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ، مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن منیر احمد نوتیزئی، ڈائریکٹر بلوچستان ایجوکیشن مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم ابرار احمد، ڈویژنل ڈائریکٹر کوئٹہ زبینہ مشتاق اور محکمہ تعلیم کے دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر اردو اور انگریزی مضمون نویسی، خطاطی اور پوسٹر سازی کے مقابلوں کے نتائج ماہرین کی ٹیم نے مرتب کیے، جبکہ اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں کے فائنل بھی منعقد ہوئے۔ تقریری مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو 7 ہزار روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 6 ہزار روپے اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 5 ہزار روپے نقد انعامات کے ساتھ تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹس دیے گئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کے لیے معاشرے میں دیانت داری، شفافیت، قانون کی پاسداری اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ طلبہ کی کردار سازی اور تعلیمی اداروں میں مثبت اقدار کی ترویج کے ذریعے ایک ذمہ دار اور بدعنوانی سے پاک معاشرے کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے تقریب کی ایک نمایاں خصوصیت ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز بلوچستان اختر محمد کھیتران کی جانب سے 14 اگست کی تقریب میں طلبہ سے کیے گئے نقد انعامات کے وعدے کی تکمیل تھی۔ اس موقع پر یومِ آزادی کی تقریب میں تلاوتِ قرآن پاک، نعت خوانی، ٹیبلو، ملی نغموں اور اردو و انگریزی تقاریر میں حصہ لینے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات دیے گئے۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری اسکول سینٹرل کوئٹہ کے اسکاو¿ٹس دستے اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مشن روڈ کوئٹہ کے استقبالیہ بینڈ کے طلبہ کو بھی خصوصی نقد انعامات سے نوازا گیا۔ اسی طرح ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز بلوچستان نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مشن روڈ کوئٹہ، گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جی او آر کالونی اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سرکی کلاں کوئٹہ میں منعقدہ سائنس نمائشوں کو سراہتے ہوئے تینوں اداروں کی سربراہان اور عملے کو تعریفی اسناد پیش کیں اور اپنے سابقہ اعلان کے مطابق ہر اسکول کے لیے 15 ہزار روپے نقد انعام فراہم کیا۔ اس اقدام کا مقصد طلبہ کی سائنسی، تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی اور تعلیمی اداروں میں صحت مند علمی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ تقریری مقابلوں کے منصفین کے فرائض بیورو آف کریکولم کوئٹہ کی نگینہ رحمان اور محمد یوسف نے شفاف انداز میں انجام دیے۔اس پورے میگا ایونٹ کی انتظامات و آرگنائزیشن کی ذمے داری ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز بلوچستان نے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایڈمن ریاض احمد بھنگر کو دی گئی تھی، جنہوں نے اپنے فرائضِ منصبی انتہائی احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے اس پروگرام کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کیا اور ڈائریکٹر ایجوکیشن اسکولز سمیت حکامِ بالا کی طرف سے بھرپور داد اور تحسین کے مستحق ٹھہرے جبکہ تقریب کے کامیاب انعقاد میں گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مشن روڈ کوئٹہ کی پرنسپل سلمیٰ اختر اور ان کے عملے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر فی میل کوئٹہ ذکیہ کاکڑ اور ان کی انتظامی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔ اس موقع پر محکمہ اسکول ایجوکیشن کے دیگر افسران، مختلف اسکولوں کے سربراہان، اساتذہ، والدین اور طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب کے اختتام پر معزز مہمانوں کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *