Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتیکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ کا فوری خاتمہ کیا جائے ، مولانا عبدالرحمن رفیقرائس ملز ایسوسی ایشن اوستہ محمد کی سابقہ کابینہ تحلیل، نئے انتخابات کے لیے 8 رکنی کمیٹی قائمسکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادسکھر پولیس کی کارروائیاں، آئی آر لسٹڈ منشیات سپلائر سمیت 3 ملزمان گرفتار، 19 شراب کی بوتلیں برآمدگنداخہ شہر میں سیوریج سسٹم اور نکاسی آب کے مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، ڈاکٹر جاوید اختر جمالیعوامی خوشحالی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اولین ترجیح ہے، سردارزادہ فیصل خان جمالیضلع کشمور میں نومبر کی انسدادِ پولیو مہم کی تیاریوں کے لیے اہم اجلاسحرمین شریفین کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، مولانا محمودالحسن قاسمیشدید سردی میں گیس لوڈشیڈنگ انسانی جانوں کے لیے خطرہ ہے،مولانا قاری مہراللہمفاہمت اور مذاکرات سے ہی سیاسی و آئینی بحرانوں کا پائیدار حل ممکن ہے، جمعیت علماء اسلام نظریاتی

سکھر: کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے چیمبر آف کامرس کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

سکھر(رپورٹ اسلم سومرو)کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے سکھر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور ممبران نے صدر محمد یعقوب ملک، سینئر نائب صدر عبدالمجید قریشی اور نائب صدر شہزاد شیوانی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئی قیادت تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کے حل، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور شہر کی معاشی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ایسوسی ایشن کے ممبران کا کہنا تھا کہ چیمبر آف کامرس کاروباری برادری اور متعلقہ سرکاری اداروں کے درمیان رابطے کا اہم ذریعہ ہے۔ تاجروں کو درپیش مسائل اجاگر کرنا، کاروبار اور صنعت کو فروغ دینا، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنا، تجارتی سرگرمیوں میں بہتری لانا اور مقامی کاروباری طبقے کے مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھانا چیمبر کی اہم ذمہ داریوں میں شامل ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیمبر کی نئی قیادت صحافیوں، کیمرا مینوں اور فوٹو جرنلسٹس سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے ساتھ بھی تعاون کو فروغ دے گی اور سکھر کی ترقی کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔کیمرا مین اینڈ فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر عمران شیخ، نائب صدر حیات کھوکھر ، جنرل سیکرٹری بلاول بھٹی ، خازن شاہ ولی، آفیس سیکرٹری حمید، جوائنٹ سیکریٹری نعیم غوری، اسامہ طلعت، حمید ،اصغر عباسی، سجاد سنجرانی، رزاق سولنگی، سکندر چاچڑ اور وہ دیگر نے مبارک باد دی۔ایسوسی ایشن کے ممبران نے نومنتخب عہدیداران کے لیے کامیابی کی دعا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں سکھر کی کاروباری برادری کو مزید ترقی اور بہتری کے مواقع میسر آئیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *