Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاری

زرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفت

اسلام آباد (ویب ڈیسک): پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدے سے متعلق مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جبکہ دونوں ممالک نے زرعی مصنوعات، معدنیات، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے تجارت و صنعت رانا احسان افضل خان اور سیکرٹری تجارت جواد پال بھی شریک تھے۔

سیکرٹری تجارت جواد پال کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مجوزہ تجارتی معاہدے پر مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے، تاہم بعض تکنیکی نکات پر امریکی تجارتی نمائندے کے دفتر سے مزید بات چیت ہونا باقی ہے۔

ملاقات میں پاکستانی آم اور کھجور کی امریکی منڈی تک رسائی کا معاملہ بھی زیرِ بحث آیا۔ پاکستانی حکام نے آم کی برآمدات کے لیے امریکی معائنہ ٹیموں کے دوروں میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ بلوچستان کی کھجور کو امریکی مارکیٹ تک رسائی دینے سے متعلق امور بھی اٹھائے گئے۔ امریکی وفد نے اس سلسلے میں متعلقہ حکام سے رابطے کی یقین دہانی کرائی۔

دونوں جانب سے امریکا سے کپاس اور سویابین کی درآمدات بڑھانے، زرعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، فوڈ پروسیسنگ اور کولڈ چین میں سرمایہ کاری کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ جام کمال خان نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کے زرعی اور صنعتی شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

وفاقی وزیر تجارت نے امریکی کاروباری اداروں کو 23 سے 26 نومبر تک کراچی میں منعقد ہونے والی فوڈ ایگ 2026 نمائش میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں کھجور، زیتون کے تیل اور دیگر زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ملاقات میں معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں سرمایہ کاری، تکنیکی تعاون اور ہنرمند افرادی قوت کی تربیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی وفد نے پاکستان کے معدنیاتی شعبے میں تعاون بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ جام کمال خان نے حب بلوچستان کو صنعتی سرمایہ کاری، مینوفیکچرنگ اور خصوصی اقتصادی زونز کے لیے اہم قرار دیا۔

علاقائی تجارت، افغانستان اور وسطی ایشیا کی منڈیوں تک زمینی راستوں اور برآمدات کے لیے بہتر لاجسٹکس کی ضرورت بھی زیرِ بحث آئی۔ امریکی ناظم الامور نے تجارت، زراعت، ٹیکنالوجی اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی خواہش ظاہر کی۔

ملاقات کے اختتام پر دونوں ممالک نے تجارتی مذاکرات آگے بڑھانے، مارکیٹ تک رسائی کے مسائل حل کرنے اور ادارہ جاتی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *