Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

فرانس: عوامی مظاہرے پُر تشدد صورت اختیار کرگئے، مشتعل افراد کی دکانوں میں لوٹ مار، 1800 سے زائد مظاہرین گرفتار

فرانس میں مہنگائی اور عوامی سہولیات کی ابتر صورتحال کے خلاف ملک گیر مظاہرے پُرتشدد صورت اختیار کرگئے۔ مختلف شہروں میں مشتعل افراد نے دکانوں اور سپر مارکیٹوں میں لوٹ مار کی، سرکاری عمارتوں کو آگ لگائی اور پولیس کے ساتھ جھڑپیں کیں، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہفتے کے روز فرانس کے درجنوں شہروں میں 5 لاکھ سے زائد افراد نے مہنگائی اور عوامی سہولیات کی خراب صورتحال کے خلاف مارچ کیا۔ اگرچہ بڑی تعداد میں مظاہرین نے پُرامن احتجاج کیا، تاہم بعض مقامات پر صورتحال بگڑ گئی اور مظاہرے فسادات میں تبدیل ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق مشتعل افراد نے ایک ٹاؤن ہال کو آگ لگا دی، دکانوں میں لوٹ مار کی، عمارتوں پر وال چاکنگ کی اور پولیس اہلکاروں سمیت ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔ پرتشدد واقعات کے بعد ملک بھر میں تقریباً 1800 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

پیرس میں پولیس نے ریکارڈ 855 گرفتاریاں کیں، جبکہ مظاہرے کے دوران ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہوگیا۔ وزیر داخلہ کے مطابق ملک بھر میں جھڑپوں کے دوران 500 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

صورتحال کے پیش نظر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ صدر آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *