Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

خضدار میں ماربل فیکٹری پر مسلح افراد کا حملہ، 18 مزدور اغوا، ایک زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے نال میں نامعلوم مسلح افراد نے ماربل فیکٹری پر حملہ کرکے 18 مزدوروں کو اغوا کرلیا، جبکہ فائرنگ سے ایک مزدور زخمی ہوگیا۔ حملہ آور فیکٹری سے دو گاڑیاں اور ایک لوڈر بھی اپنے ساتھ لے گئے۔

پولیس اہلکار کے مطابق واقعہ خضدار شہر سے تقریباً 35 سے 40 کلومیٹر دور بیسار پہاڑی کے قریب پیش آیا، جہاں نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیر سردار اسلم بزنجو اور ان کے بیٹے شاہ میر بزنجو کی ماربل فیکٹری واقع ہے۔

اطلاعات کے مطابق درجنوں مسلح افراد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر فیکٹری میں داخل ہوئے اور وہاں موجود مزدوروں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے۔ اس دوران ایک مزدور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں راشد نامی مزدور ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ طبی ذرائع کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق مغوی مزدوروں کا تعلق خضدار کے مختلف علاقوں سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور دو گاڑیاں اور ایک لوڈر بھی لے کر فرار ہوگئے، جبکہ تاحال کسی مسلح گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

یہ واقعہ ایسے وقت پیش آیا ہے جب گزشتہ روز ضلع مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے مسافر وین سے رخشان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے 20 پولیس اہلکاروں کو اغوا کرلیا تھا۔ یکے بعد دیگرے پیش آنے والے ان واقعات نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر تشویش بڑھا دی ہے۔

پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور مغوی مزدوروں کی بازیابی کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *