Banner
Daily Sahafat Quetta
October 19, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

وزیراعلیٰ سندھ کا شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے 18 اکتوبر کے شہدائے کارساز کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کا دن ملکی تاریخ میں جمہوریت کے لیے دی جانے والی لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے تاریخی استقبال کے لیے آنے والے نہتے جیالوں پر حملہ بزدلانہ کارروائی تھی، جبکہ سانحہ کارساز کے شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے جمہوری جدوجہد کی تاریخ میں قربانیوں کی نئی مثال قائم کی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ دھماکوں کے باوجود جیالوں نے اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حفاظت کی۔ شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور پاکستان پیپلز پارٹی ان کے مشن پر کاربند رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری شہداء کے جمہوری سفر کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ سانحہ کارساز کا غم آج بھی پاکستانیوں کے دلوں میں تازہ ہے۔

مراد علی شاہ نے سانحہ کارساز کے تمام شہداء کے درجات کی بلندی اور ان کے لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *