Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

کوئٹہ کی باہمت بیٹی نے معذوری کو شکست دے کر خواتین کے لیے مثال قائم کر دی

کوئٹہ: کوئٹہ کی باہمت نوجوان وکیل پلوشہ شہزادی نے مشکلات کے باوجود تعلیم جاری رکھ کر ہائی کورٹ کی وکیل بننے کا اعزاز حاصل کرلیا اور خواتین سمیت معذوری کے ساتھ زندگی گزارنے والے افراد کے لیے ایک مثال قائم کردی۔

تفصیلات کے مطابق پلوشہ شہزادی چار سال کی عمر میں پولیو کا شکار ہوئیں، جس کے باعث ان کا بایاں بازو اور پاؤں مفلوج ہوگیا۔ تاہم انہوں نے ہمت نہ ہاری اور مسلسل محنت، عزم اور لگن کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھی، یہاں تک کہ وکالت کے شعبے میں اپنا مقام بنا لیا۔

پلوشہ شہزادی کے مطابق ایک وقت ایسا بھی تھا جب بعض ساتھی ان کے وکالت اختیار کرنے کے فیصلے کے مخالف تھے، لیکن آج وہی لوگ ان کی صلاحیتوں اور محنت کا اعتراف کرتے ہیں۔

نوجوان وکیل کا کہنا ہے کہ معذوری کسی شخص کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے راستے میں لازمی رکاوٹ نہیں۔ اگر خاندان کی حمایت اور حوصلہ افزائی حاصل ہو تو مشکلات کے باوجود اپنے مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

پلوشہ شہزادی کا اگلا ہدف مقابلے کا امتحان پاس کرکے مجسٹریٹ بننا ہے۔ وہ اس کامیابی کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے اور دوسروں کے لیے حوصلے کی مثال بننے کی خواہش رکھتی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *