Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے انٹیلی جنس فراہم کر رہا ہے، وال اسٹریٹ جرنل کا دعویٰ

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران یمن کی حوثی تنظیم انصار اللہ کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے خفیہ معلومات، اہداف کی نشاندہی، فوجی تربیت اور جنگی حکمت عملی میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ تاہم تہران نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔
اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایران حوثیوں کو ڈرونز، میزائلوں، ریڈار اور دیگر فوجی سازوسامان کی فراہمی میں بھی مدد دے رہا ہے۔ سعودی عرب اور یمن میں حوثیوں کے مخالف اتحاد کی انٹیلی جنس سے واقف ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اہلکار حوثی جنگجوؤں کے ساتھ اگلے محاذوں پر بھی موجود ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حوثیوں کی جدید فوجی کارروائیوں اور حکمت عملی سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں ایران کی جانب سے تربیت اور تکنیکی معاونت حاصل رہی ہے۔ اخبار کے مطابق اس تعاون نے حوثیوں کی سعودی عرب کے خلاف زیادہ مؤثر حملے کرنے کی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق ایران اور حوثیوں کے درمیان تعاون مشرقِ وسطیٰ میں طاقت کے توازن اور امریکا سمیت خلیجی ممالک کی سلامتی کے لیے چیلنج بن سکتا ہے۔
رپورٹ میں اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس کے ایران سے متعلق شعبے کے سابق سربراہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ تہران حوثیوں کی کامیابی میں گہری دلچسپی رکھتا ہے اور دونوں کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔
تاہم اخبار نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ حوثی تنظیم اپنی آزادانہ حیثیت برقرار رکھنے اور فیصلے خود کرنے پر زور دیتی ہے۔ تنظیم بعض ہتھیار خود بھی تیار کرتی ہے اور اس کی ترجیحات میں یمن کے اندرونی معاملات بھی شامل ہیں۔ ایک دوسری رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حوثی اپنے ڈرونز اور میزائلوں کے بعض پرزے چین سے بھی حاصل کر رہے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کردیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تنازع کے فریق درخواست کریں تو ایران یمن کے بحران کے پُرامن حل کے لیے ثالثی میں مدد دینے کو تیار ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *