Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےبنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہے

خیبر پختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری گورنر کو ارسال

پشاور: خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے اور سیکیورٹی چیلنج الاؤنس دینے سے متعلق سمری گورنر کو ارسال کردی گئی ہے۔ سمری میں جنوبی اضلاع، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ ریجن اور تمام ضم شدہ اضلاع کے پولیس اہلکاروں کے لیے بنیادی تنخواہ کے 120 فیصد کے برابر سیکیورٹی چیلنج الاؤنس دینے کی سفارش کی گئی ہے۔
مجوزہ سمری کے مطابق دیگر آباد اضلاع میں تعینات پولیس اہلکاروں کو بنیادی تنخواہ کا 100 فیصد جبکہ ہزارہ ریجن کے اہلکاروں کو 75 فیصد سیکیورٹی چیلنج الاؤنس دینے کی تجویز دی گئی ہے۔
سمری میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس گزشتہ تین دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما ہے اور اہلکاروں کی قربانیوں کے باوجود صوبے کی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔
مجوزہ دستاویز میں پولیس کے سازوسامان اور آلات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ہے، تاکہ سیکیورٹی چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹا جاسکے۔
ڈرافٹ کے مطابق مجوزہ سیکیورٹی چیلنج الاؤنس کی ادائیگی سے ماہانہ اضافی اخراجات 5 ارب 15 کروڑ 90 لاکھ روپے سے تجاوز کرسکتے ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *