Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہےبنگلہ دیشی جوڑاخاتون صحافی عطیہ اکرم کو ہراساں کرنے اور امین اللہ مینگل پر تشدد کی مذمتسردیوں میں ایل این جی کے 18 کارگوز خریدنے کا ہدف مقررلاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ؛ عدم ادائیگی پر قید کاٹنے سے جرمانہ ختم نہیں ہوگاپاکستانی اور سعودی انویسٹرز کی ایک دوسرے کو ریئل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کی دعوتکوئٹہ: جبل نور القرآن کے قریب فائرنگ، ہاؤسنگ اسکیم کی مشینری آگ کی نذرکوئٹہ: اے این پی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی گرفتارہمارے لیے پاکستان کے ساتھ تعلقات برقرار رکھنا ضروری ہے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیوراجن پور مسافر بس حادثہ؛ مزید ایک بچہ دم توڑ گیا، جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی، 30 زخمیجس ملک میں ہسپتال اور بینک منافع بخش کاروبار بن جائیں وہاں ریاست مر جاتی ہے اور کمپنی راج شروع ہو جاتا ہے

بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے تین آپریشنز میں فتنۃ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے تین مختلف آپریشنز کے دوران فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، جبکہ خضدار میں کارروائی کے دوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 اکتوبر کو کوئٹہ کے علاقے پنجپائی میں دہشت گردوں نے مقامی ٹریفک کی آمدورفت متاثر کرنے کے لیے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

نوشکی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا سراغ لگا کر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

خضدار میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے ایک اور آپریشن میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا۔ حکام کے مطابق علاقے میں ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ایکشن پلان اور وژن عزمِ استحکام کے تحت غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کوئٹہ، نوشکی اور خضدار میں کامیاب آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، جبکہ پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *