Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

امریکی بحریہ کی پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات

اسلام آباد: وزارت اطلاعات و نشریات نے امریکی بحریہ کی جانب سے پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کرنے کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

وزارت اطلاعات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں واضح کیا کہ شمالی امریکا سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی بحریہ پاکستانی اجازت سے پاکستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے ایران کے خلاف کارروائیاں کر رہی ہے، تاہم یہ دعویٰ حقیقت پر مبنی نہیں۔

وزارت کے مطابق اس قسم کی بے بنیاد پوسٹس پھیلانا عوام میں کنفیوژن، غلط فہمیوں اور انتشار کو ہوا دینے کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ ایسے دعووں کو کسی سنجیدہ مبصر کی توجہ کے لائق نہیں سمجھنا چاہیے۔

وزارت اطلاعات و نشریات نے زور دیا کہ من گھڑت خبروں اور پروپیگنڈے کو حقیقت کے طور پر پیش کرنے کے بجائے انہیں بے بنیاد دعووں کے طور پر ہی دیکھا جانا چاہیے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *