Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئےنئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچاسرائیلی ماہرین نے امریکا-ایران جنگ کے نئے آغاز سے خبردار کردیارواں سال پولیو کا ساتواں کیس کراچی سے رپورٹسونے کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئیمذاکرات؛ پی ٹی آئی کور کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی، اختلافات کھل کر سامنے آگئے

نومبر تک کیلیے توانائی ضروریات کا انتظام کر لیا، وزیرخزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ایران جنگ کے باعث عالمی منڈی میں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کے ابتدائی اثرات سے پاکستان اب تک نمٹنے میں کامیاب رہا ہے، تاہم خلیجی ممالک میں توانائی کی تنصیبات پر حملے ملکی معیشت کے لیے تشویش کا باعث ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں اب تک ایندھن کی قلت پیدا نہیں ہوئی، پیٹرول پمپس پر طویل قطاریں دیکھنے میں نہیں آئیں اور نہ ہی امن و امان کی ایسی صورتِ حال پیدا ہوئی جیسی بعض دوسرے ممالک میں سامنے آئی۔

محمد اورنگزیب کے مطابق پاکستان نے نومبر تک توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے انتظامات کرلیے ہیں، جبکہ موسم سرما کے مہینوں کے لیے مزید منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کو صنعتی شعبے اور مختلف مفاداتی حلقوں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا ہے۔

وزیر خزانہ نے فوج کے زیر انتظام کاروباری اداروں سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارے منافع بخش ہیں اور حکومت انہیں سرکاری خزانے سے فنڈز فراہم نہیں کررہی۔

انہوں نے بتایا کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں کے موقع پر بنکاک میں مختلف عالمی مالیاتی اداروں اور بین الاقوامی شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان میں آئی ایم ایف کے مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر جہاد ازور، اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کے سربراہ الیگزینڈر ڈی کرو اور مختلف بینکوں و مالیاتی اداروں کے نمائندے شامل تھے۔

آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں پاکستان کی معاشی کارکردگی اور اصلاحاتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا، جبکہ محصولات، مہنگائی، معاشی نمو اور جاری کھاتے کی صورتِ حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *