Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، مولانا عبدالقادرلونی

جمعیت علماءاسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا عبدالقادرلونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمودالحسن قاسمی صوباٸی امیر خیبرپختونخوا مولانا قاضی گل الرحمن نکیال صوباٸی امیر بلوچستان مولاناقاری مہراللہ صوباٸی امیر مولانا عزیزاحمد شاہ امروٹی صوباٸی امیر پنجاب مولانا ثناءاللہ فاروقی صوباٸی جنرل سیکرٹری مفتی شفیع الدین مرکزی ناٸب امیرمولاناعبدالوہاب ڈھیر مرکزی نائب امیر مولانا عبدالروف سرپرست اعلی مولانا ڈاکٹرشمس الھدی مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستار شاہ چشتی مرکزی سیکرٹری مالیات حاجی حیات اللہ کاکڑ نے کہا کہ ملک اس وقت سیاسی، معاشی اور اخلاقی لحاظ سے دیوالیہ ہو چکا ہے۔ نااہل حکمرانوں نے مہنگائی کے ذریعے عوام کی امیدوں پر شب خون مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت تاریک دلدل میں دھکیلا جا رہا ہے۔ ایک طرف نااہل حکمران اپنی ذاتی عیاشیوں، شاہ خرچیوں اور مراعات میں کوئی کمی نہیں لاتے، جبکہ دوسری طرف غریب اور محنت کش عوام پر آئے روز مہنگائی اور ظالمانہ ٹیکسوں کا نیا بوجھ لادا جا رہا ہے۔ اربوں روپے کے بھاری ٹیکسز وصول کرنے کے باوجود ملک قرضوں کے مزید خوفناک بوجھ تلے دبتا چلا جا رہا ہے اور معیشت کو مکمل تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا گیا ہے۔معاشی استحصال اور ان ظالمانہ فیصلوں سے ملک کا مستقبل انتہائی خطرناک بحران کی کیفیت سے دوچار ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلسل مہنگاٸی اور بے تحاشہ اضافے سے ملک میں بیروزگاری کا طوفان آچکا ہے اور عوام کی قوتِ خرید بالکلیہ ختم ہو کر رہ گئی ہے۔ جس سے غریب اور متوسط طبقہ سسک سسک کر ایک اذیت ناک زندگی گزارنے پر مجبور ہو گیا ہے۔ پاکستان کی تاریخ میں عوام نے کبھی اتنے بدترین مہنگائی اور بدامنی کے حالات نہیں دیکھے۔ ملک کے اندر معیشت کا ہر پہلو جمود کا شکار ہو چکا ہے اور عام آدمی کے لیے دو وقت کی روٹی کا حصول بھی ایک خواب بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے معیشت بہتری کے تمام دعوے اور طفل تسلیاں سراسر جھوٹ کا پلندہ ثابت ہو چکی ہیں۔ ایک طرف مہنگائی اور بے روزگاری کا راج ہے تو دوسری طرف ملک بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے۔ حکمرانوں کے پاس نہ تو کوئی عوامی درد ہے اور نہ ہی ملک کو اس دلدل سے نکالنے کی کوئی صلاحیت موجود ہے۔ عوام حکومت کے ڈرامائی طرزِ عمل اور جھوٹے نعروں سے مکمل طور پر عاجز آ چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ​عوام پر عائد تمام ظالمانہ ٹیکسز اور لیوی فوری طور پر ختم کی جائیں تاکہ غریب عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *