Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

پاکستان کے خلاف بات کرنے والوں کی نسلیں تباہ کردیں گے، سینیٹر فیصل واوڈا

اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے پاکستان مخالف بیانات دینے والوں اور قومی پرچم و ترانے سے متعلق اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے سخت زبان استعمال کی اور مخالفین کی نسلیں تباہ کرنے کی دھمکی دے دی۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ وہ حقائق کی بنیاد پر بات کرتے ہیں اور کئی معاملات سے متعلق پہلے بھی آگاہ کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جھنڈا یا ترانہ نہ اپنانے والوں اور ایسی سوچ رکھنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

فیصل واوڈا نے خیبر پختونخوا کی گزشتہ 13 سالہ حکمرانی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں تباہی ہوئی ہے اور ملک یا صوبہ کسی کی ذاتی ملکیت نہیں۔ انہوں نے پاک فوج کے خلاف بات کرنے والوں کے لیے بھی دھمکی آمیز الفاظ استعمال کیے اور کہا کہ پاکستان کے خلاف بولنے والوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ دہشت گردی کا خاتمہ بنیادی مطالبہ ہے اور ان کے بقول غیر ملکی دہشت گردوں اور شدت پسند عناصر کے خلاف اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبر پختونخوا کے عوام مشکلات اور معاشی مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ 180 دن کارکردگی کے حوالے سے اہم ہوں گے اور وہ ہر ماہ پیش رفت سے متعلق آگاہ کریں گے۔ ان کے مطابق اس عرصے میں دہشت گردی کی صورت حال میں اتار چڑھاؤ آ سکتا ہے، تاہم کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہوگا۔

فیصل واوڈا نے سیاسی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اگر موجودہ کابینہ مؤثر انداز میں کام نہ کر سکی تو خیبر پختونخوا میں مزید سیاسی تبدیلیاں سامنے آ سکتی ہیں۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *