Banner
Daily Sahafat Quetta
October 23, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذبلوچستان میں نئے صوبوں اور چھوٹے اضلاع کا قیام ناگزیر ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ بلوچستانبلوچستان کے امن کو سبوتاڑ کرنے والوں کا انجام عبرتناک ہو گا، دشمنوں کو ہر محاذ پر شکست دیں گے، شاہد رندسرکاری نرخوں سے زائد آٹا بیچنے والے 8 بڑے ڈیلرز گرفتار، جیل منتقلوزیراعظم نے کراچی اور مالدیپ کے درمیان براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت کردیہم کسی سیاسی مقصد کیلئے نہیں آئے، علاقے کیلئے کام کرینگے: گورنر کے پیپی ٹی آئی کی پارلیمانی سیاست میں گنڈا پور کی واپسی، مذاکراتی عمل میں صوبے کا نمائندہ نامزد کرنے کا فیصلہلسبیلہ میں مسافر بس اور وین کے درمیان خوفناک تصادم، 12 افراد جاں بحق، متعدد زخمیگوادر: سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن میں فتنۃ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاکپنجاب میں ادویات کی فراہمی کے ٹھیکے میں 145 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشافتبت میں 7 شدت کا ہولناک زلزلہ، جنوری 2024 کے بعد چین کا سب سے بڑا زلزلہ؛ 16 افراد ہلاک، ایمرج نافذ

میرپورخاص میں این جی اوز کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس منعقد

میرپورخاص (عباس آرائیں) محکمہ سوشل ویلفیئر میرپورخاص کے زیر اہتمام ضلع بھر میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں (این جی اوز) کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد رفیق جمالی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زوہیب خانزادہ سمیت محکمہ کے دیگر افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران شرکاء نے اپنی اپنی تنظیموں کی سالانہ سرگرمیوں، کامیابیوں اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے لیے جاری اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سماجی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے، محکمہ سوشل ویلفیئر اور غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے اور معاشرے کے کمزور طبقات، بالخصوص معذور افراد کی ضروریات پوری کرنے کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں سماجی بہبود، معذور افراد کے حقوق کے تحفظ اور سرکاری محکموں و غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان باہمی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ مستحق افراد تک سماجی خدمات کی مؤثر فراہمی اور ان کے مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

اس موقع پر میرپورخاص اسپیشل اسپورٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن (MSSWA) اور گلستانِ معذورین میرپورخاص کے صدر قمرالدین ملک نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے معذور افراد کی فلاح و بہبود، حقوق کے تحفظ اور انہیں معاشرے میں بااختیار بنانے کے لیے اپنی تنظیم کی کوششوں سے آگاہ کیا۔

قمرالدین ملک نے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اور غیر سرکاری تنظیموں کے درمیان مؤثر تعاون کے ذریعے ضلع بھر کے مستحق اور معذور افراد کے معیارِ زندگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ معذور افراد کو درپیش مسائل کے حل، انہیں ضروری سہولیات کی فراہمی اور معاشرے میں ان کی بھرپور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے مربوط اقدامات کیے جائیں۔

اجلاس کو ضلع میرپورخاص میں سماجی بہبود کے شعبے کو مزید فعال بنانے، این جی اوز کی کارکردگی بہتر بنانے اور مستحق و معذور افراد کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *