Banner
Daily Sahafat Quetta
October 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونینکوئٹہ میں مزاحیہ ڈراما ’’تھانہ دودھ پتی‘‘ پیش، رانا عبدالروف کی شاندار اداکاری نے شائقین کے دل جیت لیےپتوکی میں اوباشوں کی غنڈہ گردی نجی چینل کے رپورٹر پر بہیمانہ تشدد اور ڈکیتیچیئرمین پاکستان آبزرور فیصل زاہد ملک کی صدر آزاد جموں و کشمیر ڈاکٹر محمد نجیب نقی خان سے ملاقات، مسئلہ کشمیر کے عالمی سطح پر مؤثر ابلاغ پر تبادلۂ خیالایس ڈی پی او چشتیاں ، چوہدری اکمل بسرا کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج چشتیاں میں اہم سیمیناردیامر کا تین روزہ تفصیلی دورہ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، شعیب مغلنوابزادہ خواجہ محمد خان ہوتی مردان اور خیبرپختونخوا کی سیاست کا ایک معتبر اور معروف نام ہےسندھ سول ڈیفنس کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جدید خطوط پر فعال بنانے کا فیصلہایڈووکیٹ شہریار نیشنل پیس کونسل یوتھ ونگ کے سینٹرل چیئرمین مقررسنگداس پوسٹ پر بھتہ خوری کا سلسلہ بند کیا جائے، بیروزگار یونینرحمت اللہ لائن مین کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے،کیسکو لیبر یونین

مسلم لیگ (ن) بلوچستان کو مضبوط بنا کر عوامی خوشحالی اور صوبے کی ترقی کے لیے کردار ادا کریں گے، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ پارٹی کو مضبوط اور فعال بنانا ہمارا بنیادی مقصد ہے تاکہ عوام کی خوشحالی اور بلوچستان کی ترقی کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ان کے ثمرات سے عوام کو آگاہ کیا جا سکے۔ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کے مسائل کا حل، تنظیمی اتحاد اور نکاح کو آسان بنانے سمیت معاشرتی اصلاحات کے لیے اجتماعی کوششیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے زیر اہتمام منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجتماعی شادیوں کی تقریب میں اتحاد بین السادات ویلفیئر آرگنائزیشن کے چیئرمین الطاف حسین شاہ دوپاسی، علامہ ہاشم موسوی، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے یوتھ افیئرز حیدر خان اچکزئی، تنظیم کے ترجمان شاکر محمد حسنی، مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی نائب صدر فاطمہ خان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔ جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔ پارٹی کو مزید مستحکم بنانے کے لیے تمام عہدیداروں اور کارکنوں کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا، جبکہ پارٹی کے اندر گروپ بندی اور انتشار کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارکن پارٹی کا سرمایہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے پارلیمانی ممبران کے ساتھ مل کر مؤثر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے پارٹی سیکرٹریٹ کے قیام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس سلسلے میں خصوصی دلچسپی لینے پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور صوبائی پارلیمانی لیڈر میر سلیم خان کھوسہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سیکرٹریٹ تنظیمی سرگرمیوں کو مؤثر بنانے، کارکنوں سے رابطے مستحکم کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔جمال شاہ کاکڑ نے معاشرتی اصلاحات کے حوالے سے علمائے کرام پر بھی زور دیا کہ وہ جہیز اور ولور جیسی فرسودہ روایات کے خلاف آگاہی مہم چلائیں تاکہ نکاح کو آسان بنایا جا سکے اور نوجوانوں کو نئی زندگی شروع کرنے کے بہتر مواقع میسر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ شادی کے اخراجات میں اضافے اور غیر ضروری رسم و رواج کے باعث بہت سے خاندان مشکلات کا شکار ہیں، اس لیے علمائے کرام اور معاشرے کے بااثر طبقات کو نکاح میں سادگی اور آسانی کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے اجتماعی شادیوں کے انعقاد کو ایک مثبت سماجی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے شادی کے اخراجات کا بوجھ کم کرنے اور ضرورت مند خاندانوں کی مدد کرنے میں معاونت ملتی ہے۔ معاشرے کی اصلاح کے لیے ضروری ہے کہ غیر ضروری اخراجات سے گریز کیا جائے اور نوجوانوں کو بروقت شادی کے مواقع فراہم کیے جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام صفائی، سادگی، نظم و ضبط، قانون کی پاسداری اور دوسروں کے حقوق کا خیال رکھنے کی تعلیم دیتا ہے، تاہم ان اصولوں پر عمل درآمد کے لیے عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سڑکوں اور گلیوں میں کچرا پھینکنے جیسے رویے اجتماعی ذمہ داریوں سے غفلت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ہمیں اسلامی تعلیمات کو محض زبانی بیان کرنے کے بجائے اپنی روزمرہ زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، پارٹی کی تنظیمی مضبوطی اور معاشرتی اصلاح کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں۔ پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو عوامی خدمت، باہمی اتحاد اور مثبت سماجی تبدیلی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *