Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاری

کاشف حیدری کی قیادت میں وفد کی ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن سے ملاقات

تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل، امن و امان اور کاروباری ماحول کی بہتری پر تفصیلی گفتگو
کوئٹہ ( ) مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری کی قیادت میں ہزارہ ٹاؤن کے تاجروں کے ایک وفد نے ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن محمود خروٹی سے ملاقات کی، جس میں علاقے کی تاجر برادری کو درپیش مختلف مسائل، کاروباری مشکلات، امن و امان کی صورتحال اور تاجروں کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں نے ایس ایچ او محمود خروٹی کو ہزارہ ٹاؤن کے تاجروں کو درپیش مسائل اور مشکلات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے ضروری ہے کہ تاجروں کو ایک محفوظ، پرامن اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔ انہوں نے مارکیٹوں اور تجارتی مراکز میں سکیورٹی کے انتظامات کو مزید مؤثر بنانے، تاجروں کے مسائل پر فوری توجہ دینے اور پولیس و تاجر برادری کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقع پر مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے ترجمان کاشف حیدری نے کہا کہ تاجر برادری ملکی اور صوبائی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، اس لیے تاجروں کو درپیش مسائل کا حل اور ان کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیحات میں شامل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان باہمی تعاون اور مؤثر رابطے سے نہ صرف جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکتی ہے بلکہ کاروباری سرگرمیوں کے لیے بھی بہتر ماحول پیدا کیا جا سکتا ہے۔ کاشف حیدری نے کہا کہ مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے ہر متعلقہ فورم پر آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی تاجر برادری کے جائز مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ ہزارہ ٹاؤن میں تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پولیس انتظامیہ عملی اقدامات اٹھائے گی اور تاجروں کو درپیش مشکلات کے ازالے میں تعاون فراہم کیا جائے گا۔ ایس ایچ او ہزارہ ٹاؤن محمود خروٹی نے تاجر وفد کے مسائل غور سے سنے اور یقین دہانی کرائی کہ پولیس تاجروں کے جان و مال کے تحفظ اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری کے درمیان مسلسل رابطہ مسائل کے بروقت حل اور جرائم کی روک تھام کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ملاقات میں رکن سپریم کونسل الیاس ہزارہ، علی حسن، ناصر علی سمیت سمیت دیگر تاجر نمائندگان بھی موجود تھے۔ تاجر رہنماؤں نے پولیس انتظامیہ کے ساتھ تعاون جاری رکھنے اور علاقے میں امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *