Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
عسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریمعذور افراد کے حقوق پر بلوچستان ہائیکورٹ کا بڑا حکم، تمام متعلقہ محکموں سے رپورٹ طلبشہید میجر وجاہت وحید کی قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے، گورنر بلوچستانبلوچستان میں سرمایہ کاری سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، نسیم الرحمن ملاخیلقومی مفاد مقدم، سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے، زرین مگسیمیجر وجاہت وحید کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، مینا مجید بلوچ

شہید ایف بی آر اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، منشا قاضی

ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ایف بی آر اہلکاروں کو خراجِ عقیدت، قومی عزم مزید مضبوط کرنے کا عزم ۔ منشا قاضی کا اظہار تاسف

لاہور: نمائندہ خصوصی ۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے ایف بی آر کے بہادر اہلکاروں کو ممتاز صحافی ، مصنف ، ادیب و خطیب منشا قاضی نے اپنے اخباری بیان میں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کیا ہے۔ منشا قاضی نے اس موقع پر کہا ہے کہ وطنِ عزیز کی خدمت اور قومی ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار پوری قوم کے لیئے احترام اور عقیدت کا باعث ہیں۔
منشا قاضی نے بیان میں کہا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں شہید ہونے والے ایف بی آر اہلکاروں کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں جس جرأت، فرض شناسی اور قومی جذبے کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ تحسین ہے۔ ان کی شہادت نے اس عزم کو مزید تقویت دی ہے کہ ریاستی اداروں کے اہلکار ملک کی خدمت، قانون کی بالادستی اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتے رہیں گے۔
منشا قاضی نے اہنے بیان میں چیئرمین ایف بی آر، ایف بی آر کی پوری ٹیم اور ممبر آپریشنز کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل حالات میں قومی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا اجتماعی ذمہ داری ہے۔ قانون کی حکمرانی، ریاستی نظم و نسق کے استحکام اور پاکستان کی معیشت کے تحفظ کے لیئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
منشا قاضی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم کو کمزور کرنے کے بجائے اسے مزید مضبوط کرتی ہیں۔ ان کی قربانی اس امر کی یاد دہانی ہے کہ ملکی استحکام، معاشی تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیئے فرائض انجام دینے والے اہلکاروں کی خدمات اور قربانیاں قومی تاریخ کا اہم حصہ ہیں۔ انہوں نے اپنے
بیان میں شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شہید اہلکاروں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
آخر میں منشا قاضی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا اور پاکستان کی سلامتی، قانون کی بالادستی اور قومی معیشت کے تحفظ کے لیئے جدوجہد جاری رہے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *