Banner
Daily Sahafat Quetta
October 20, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاریسہیل آفریدی مذاکرات کے ڈرافٹ کی منظوری افغانستان سے لے رہے تھے: طارق فضلیکم جنوری 2027 سے بجلی کا نیا ٹیرف 27.31 روپے فی یونٹ ہونے کا امکانبڑھاپے کا فلسفہ، وہ پانچ سادہ خوشیاں جنہیں ہم جوانی میں بھول جاتے ہیںمعیاری طبی سہولیات کی فراہمی ضروری، نجی اسپتالوں کو ریلیف دیا جائے، ڈاکٹر اعزاز علی شاہقومی ادبی اکیڈمیاں: خودمختاری، نمائندگی اور احتساب کا تقاضاعسکری طاقت ڈیڑھ گنا تک پہنچ گئی ہے، جنگ بڑھی تو سرپرائز دیں گے، ترجمان پاسداران انقلابزرعی مصنوعات اور معدنیات میں دلچسپی؛ پاک امریکا تجارتی معاہدے میں اہم پیشرفتوزیراعظم بلوچستان کے مسائل پر کوئٹہ میں آل پارٹیز کانفرنس بلائیں، لیاقت بلوچکوئٹہ میں زور دار دھماکہ، 2 پولیس اہلکار شہید، 3 زخمینئے اسکول بنانے کے بجائے موجودہ اسکول اپ گریڈ کیے جائیں، کمشنر ذیشان لاشاری

لورالائی: کوئٹہ روڈ پر پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف آپریشن، متعدد کنکشنز منقطع

ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاع کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر احمد زیب کی سربراہی میں کارروائی، غیر قانونی پائپ لائنیں ہٹانے کے لیے ایکسکیویٹر مشین کا استعمال

لورالائی (میاں محمد عامر بشیر آرائیں) ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن ریٹائرڈ محمد حسیب شجاع کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی احمد زیب کی سربراہی میں کوئٹہ روڈ پر پانی کے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی کی گئی۔ آپریشن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ (پی ایچ ای) کی ٹیم بھی موقع پر موجود تھی، جس نے انتظامیہ کے ہمراہ غیر قانونی پانی کے کنکشنز اور پائپ لائنوں کے خلاف کارروائی میں حصہ لیا۔
کارروائی کے دوران کوئٹہ روڈ کے مختلف مقامات پر قائم متعدد غیر قانونی پانی کے کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔ بعض مقامات پر غیر قانونی پائپ لائنوں کو ہٹانے میں دشواری کا سامنا ہونے پر ایکسکیویٹر مشین استعمال کی گئی، جس کی مدد سے غیر قانونی لائنوں اور کنکشنز کو ہٹانے کا عمل انجام دیا گیا۔اس موقع پر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے حکام نے واضح کیا کہ شہر میں پانی کی منصفانہ تقسیم اور شہریوں کو پینے کے پانی کی بہتر فراہمی یقینی بنانے کے لیے غیر قانونی کنکشنز کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔ غیر قانونی طریقوں سے سرکاری پانی حاصل کرنے کے باعث پانی کی تقسیم کا نظام متاثر ہونے اور دیگر شہریوں کو ان کے جائز حصے سے محروم ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ پانی کی فراہمی کے نظام کو قواعد و ضوابط کے مطابق چلایا جائے اور سرکاری وسائل کے غیر قانونی استعمال کی حوصلہ شکنی کی جائے۔حکام نے مزید کہا کہ پانی کی سرکاری لائنوں سے غیر قانونی کنکشنز حاصل کرنے، پائپ لائنوں میں غیر مجاز ردوبدل کرنے اور سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ اس سلسلے میں کسی بھی غیر قانونی کنکشن کی نشاندہی ہونے پر متعلقہ قوانین اور ضابطوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ پانی کے حصول کے لیے قانونی طریقہ کار اختیار کریں، غیر قانونی کنکشنز لگانے سے گریز کریں اور سرکاری پانی کی لائنوں کو نقصان پہنچانے سے اجتناب کریں۔ شہری کسی بھی غیر قانونی کنکشن یا پانی کی تقسیم میں بے ضابطگی کی نشاندہی متعلقہ محکمے کو کریں تاکہ بروقت کارروائی ممکن بنائی جا سکے۔انتظامیہ کے مطابق پانی کی منصفانہ تقسیم، سرکاری وسائل کے تحفظ اور شہریوں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے متعلقہ محکموں کے تعاون سے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *