Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاریبازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریخواتین کی فلاح کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنائی جائے، ڈاکٹر ربابہ خان بلیدیبلوچستان پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 3 ہفتوں میں 50 اشتہاری اور 279 مفرور گرفتارچشمہ پل دسمبر تک ہر صورت مکمل کیا جائے، تعمیراتی معیار پر سمجھوتہ برداشت نہیں ہوگا، میر سلیم احمد کھوسہقلعہ عبداللہ میں منشیات کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، دوبندی میں تین روز سے چھاپے جاری

فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب کارروائی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ مستونگ آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کا مظہر ہے، جبکہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود کی برآمدگی بھی اہم پیش رفت ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور صوبے میں امن و استحکام کے دشمنوں کو کسی صورت رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حکومت اور عوام سیکیورٹی فورسز کے ساتھ متحد ہیں۔ بلوچستان کی سرزمین کو دہشت گرد عناصر سے پاک کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی اور امن کے دشمنوں کو بلوچستان میں اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *