Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

ملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدری

اسلام آباد: جمعیت علماء اسلام کے مرکزی جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ملک اس وقت سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، تاہم حکومت حقیقی مسائل کے حل کے بجائے سیاسی مخالفین پر تنقید اور الزامات میں وقت ضائع کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ دوسروں پر ڈالنے کے بجائے عوام کو درپیش مسائل کے حل پر توجہ دے۔ ان کے بقول حکومت کی پالیسیوں کے باعث سیاسی عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے، جس کے اثرات معیشت اور عام آدمی کی زندگی پر بھی پڑ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئینی اور قانونی راستوں کو محدود کرنے، دھمکیوں اور انتظامی طاقت کے استعمال سے سیاسی کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ جمہوری نظام کی بنیاد آئینی حدود کی پاسداری ہے اور آئین پر مکمل عملدرآمد کے بغیر ملک میں پائیدار امن، عدل اور سیاسی استحکام ممکن نہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملکی سلامتی، بقا اور ترقی آئین کی بالادستی اور مضبوط جمہوری نظام سے وابستہ ہے۔ ان کے مطابق سیاسی محاذ آرائی اور فریقین کے درمیان ٹکراؤ کا نقصان کسی ایک طبقے تک محدود نہیں رہتا بلکہ پوری قوم کو اس کے اثرات برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے اور وقت کے تقاضوں کے مطابق اپنا سیاسی کردار ادا کرے گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *