Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیٹیکس اسکیم میں حکومتی نیک نیتی کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، چیئرمین ایف بی آرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیٹیکس اسکیم میں حکومتی نیک نیتی کا مثبت جواب نہیں دیا گیا، چیئرمین ایف بی آر

خصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیتران

کوئٹہ(اے اےن اےن) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر بلوچستان میر سیف اللہ خان کھیتران نے کہا ہے کہ خصوصی بچے کسی بھی معاشرے پر بوجھ نہیں بلکہ ہماری طاقت، صلاحیت اور قومی اثاثہ ہیں، ان کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی حکومت سمیت معاشرے کی مشترکہ ذمہ داری ہے، خصوصی بچوں نے کھیلوں کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا کر ثابت کردیا ہے کہ انہیں اگر مناسب مواقع، سہولیات اور حوصلہ افزائی فراہم کی جائے تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و صوبے کا نام روشن کرسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیف ریچ اسکول کوئٹہ کے دورے کے موقع پر آل پاکستان اسپیشل چلڈرن اسپورٹس مقابلوں میں بلوچستان کی نمائندگی کرنے والی خصوصی بچوں کی مختلف کھیلوں کی ٹیموں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر بلوچستان کے باہمت اور باصلاحیت خصوصی بچوں نے مختلف کھیلوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں اور میڈلز، شیلڈز اور ٹرافیاں جیت کر بلوچستان کا نام قومی سطح پر روشن کیا۔ ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر میر سیف اللہ خان کھیتران نے کامیاب کھلاڑیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان میں میڈلز، شیلڈز اور ٹرافیاں تقسیم کیں۔میر سیف اللہ خان کھیتران نے خصوصی بچوں کی صلاحیتوں، محنت، عزم اور جذبے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے ان چیمپئنز نے اپنی کامیابی سے یہ ثابت کردیا ہے کہ عزم و حوصلہ ہو تو کوئی رکاوٹ کامیابی کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بچے ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں اور ان کی کامیابیاں پورے بلوچستان کے لیے اعزاز ہیں۔انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کو محض ہمدردی نہیں بلکہ برابری کے مواقع، اعتماد، تعلیم، تربیت، کھیلوں کی سہولیات اور عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان خصوصی افراد کی فلاح و بہبود، ان کے حقوق کے تحفظ اور انہیں معاشرے کا فعال اور بااختیار حصہ بنانے کے لیے مختلف اقدامات کررہا ہے۔ڈی جی سوشل ویلفیئر نے کہا کہ کھیل خصوصی بچوں کی جسمانی صحت کے ساتھ ساتھ ان میں خود اعتمادی، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور قائدانہ صلاحیتوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان خصوصی بچوں اور افراد کی کھیلوں سمیت مختلف شعبوں میں صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور انہیں مزید مواقع فراہم کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ آج ان بچوں کی کامیابی صرف چند میڈلز یا ٹرافیوں تک محدود نہیں بلکہ یہ پورے معاشرے کے لیے ایک مثبت پیغام ہے کہ صلاحیت کسی جسمانی رکاوٹ کی محتاج نہیں ہوتی۔ اگر خصوصی بچوں کو سازگار ماحول، رہنمائی اور ضروری سہولیات میسر ہوں تو وہ زندگی کے ہر شعبے میں نمایاں مقام حاصل کرسکتے ہیں۔میر سیف اللہ خان کھیتران نے خصوصی بچوں کے والدین، اساتذہ، کوچز اور منتظمین کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ بچوں کی کامیابی کے پیچھے والدین اور اساتذہ کی مسلسل محنت، تربیت اور حوصلہ افزائی کا بنیادی کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے ان باہمت چیمپئنز کو سلام ہے جنہوں نے کھیل کے میدان میں اپنی محنت اور صلاحیت سے صوبے کا پرچم بلند کیا۔ آپ کی کامیابی صرف آپ کی اپنی کامیابی نہیں بلکہ بلوچستان کے ہر شہری کے لیے باعثِ فخر ہے۔ڈائریکٹر جنرل نے کامیاب کھلاڑیوں کو یقین دلایا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر بلوچستان ان کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رکھے گا اور خصوصی افراد کی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *