Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

چمن پسنجر بند کرکے کچلاک سے ٹرین چلانا ترقی نہیں، اسلم اچکزئی

چمن پسنجر بند کرکے کچلاک سے ٹرین چلانا ترقی نہیں، اسلم اچکزئی
چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے، لاکھوں افراد کو سستی سفری سہولت سے محروم نہ کیا جائے۔
ور دراز علاقوں کو ریلوے سہولت سے محروم رکھ کر ترقی کے دعوے بے معنی ہیں، چمن ریلوے روٹ بحال کیا جائے۔
کوئٹہ(پ ر) مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر اسلم اچکزئی نے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے صوبے میں نئی جناح پیپلز ٹرین سروس کے افتتاح پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان اگر واقعی عوام کو جدید، محفوظ اور سستی سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے تو گزشتہ چھ ماہ سے بند کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین کو بھی فوری طور پر بحال کرے۔ چمن پسنجر ٹرین چمن اور گردونواح کے لاکھوں عوام کے لیے محض سفری ذریعہ نہیں بلکہ ایک بنیادی عوامی سہولت تھی، جس سے غریب و متوسط طبقے، مزدوروں، طلباء، خواتین، بزرگوں، مریضوں اور عام شہریوں کو کم خرچ سفر کی سہولت میسر تھی۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت بلوچستان عوام کو جدید سفری سہولیات کی فراہمی اور ترقی کے دعوے کر رہی ہے، جبکہ دوسری جانب چمن جیسے اہم سرحدی شہر اور اس سے منسلک آبادی کو ریلوے کی سستی سفری سہولت سے محروم رکھا گیا ہے۔بلوچستان کی ترقی کا معیار صرف نئے منصوبوں کا افتتاح نہیں بلکہ یہ بھی ہے کہ صوبے کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو بنیادی سہولیات اور آمدورفت کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں۔ اسلم اچکزئی نے کہا کہ سریاب تا کچلاک جناح پیپلز ٹرین سروس کا آغاز اپنی جگہ ایک حکومتی اقدام ہے، تاہم چمن پسنجر ٹرین کی مسلسل بندش کے باعث چمن کے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔ اگر حکومت کا مقصد عوام کو کم خرچ، محفوظ اور باعزت سفری سہولت فراہم کرنا ہے تو چمن کے عوام کو اس سہولت سے محروم رکھنے کی کوئی وجہ نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ تا چمن ریلوے روٹ بلوچستان کے ایک اہم سرحدی، تجارتی اور آبادی والے علاقے کو صوبائی دارالحکومت سے ملاتا ہے۔اس روٹ کی بحالی سے نہ صرف عام مسافروں بلکہ تاجروں، مزدوروں، طلباء، مریضوں اور دیگر شہریوں کو بھی فائدہ ہوگا، جبکہ چمن اور کوئٹہ کے درمیان آمدورفت مزید آسان اور کم خرچ ہو سکتی ہے۔ مظلوم عوامی تحریک پاکستان کے صوبائی صدر نے صوبائی حکومت، وفاقی وزارتِ ریلوے اور پاکستان ریلوے کے حکام سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین کی بحالی کے لیے فوری اور عملی اقدامات کیے جائیں، ٹرین کی بحالی کا واضح ٹائم فریم عوام کے سامنے رکھا جائے اور اس روٹ پر باقاعدہ شیڈول جاری کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ چمن کے عوام پہلے ہی روزگار، کاروبار، آمدورفت اور دیگر مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *