Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

ہجرت کامران کی عدم بازیابی بدترین ظلم ہے، فوری بازیاب کیا جائے،سید صادق آغا

ہجرت کامران کی عدم بازیابی بدترین ظلم ہے، فوری بازیاب کیا جائے،سید صادق آغا
پی ٹی آئی بلوچستان کے رہنماؤں کی مسلسل 3 ایم پی او کے تحت بندش قابلمذمت ہے۔ فوری رہا کیا جائے۔
قانون و آئین کے مطابق سیاسی کارکنوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔نائب صدر بلوچستان
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سینئر نائب صدر اور معروف قبائلی شخصیت سید صادق آغا نے حقیقی آزادی ٹائیگر ہجرت کامران کی طویل عرصہ سے عدم بازیابی جبکہ تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں شاہنواز کھرل، گل خان اچکزئی، فیصل، شاہ محمد اور دیگر کی مسلسل 3 ایم پی او کے تحت بندش کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہجرت کامران کا طویل عرصہ سے لاپتہ ہونا انتہائی تشویشناک اور بدترین ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی شہری کو طویل عرصے تک اس کے اہلخانہ اور عزیز و اقارب سے دور رکھنا انسانی اور بنیادی حقوق کا معاملہ ہے، ہجرت کامران کے اہلخانہ کو شدید ذہنی اذیت اور کرب کا سامنا ہے، متعلقہ ادارے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ہجرت کامران کو بازیاب کرکے ان کے اہلخانہ کو صورتحال سے آگاہ کریں۔سید صادق آغا نے کہا کہ تحریک انصاف بلوچستان کے رہنماؤں شاہنواز کھرل، گل خان اچکزئی، فیصل، شاہ محمد اور دیگر کی مسلسل 3 ایم پی او کے تحت بندش بھی قابل مذمت ہے۔ سیاسی کارکنوں اور رہنماؤں کے خلاف کارروائیوں کے بجائے سیاسی معاملات کو سیاسی اور قانونی طریقہ کار کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہجرت کامران کی فوری بازیابی یقینی بنائی جائے، گرفتار سیاسی رہنماؤں کے مقدمات اور 3 ایم پی او کے معاملات کا قانون کے مطابق جائزہ لیا جائے اور بلاجواز پابندیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں اور شہری آزادیوں کا تحفظ ریاست اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *