Banner
Daily Sahafat Quetta
September 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئیایڈوانسڈ لیپروسکوپی سے درد اور خون کا ضیاع کم ہو سکتا ہے، ڈاکٹر محمد نور خان وزیرپاکستان نیوی میں پی این کیڈٹ کی بھرتی، رجسٹریشن شروعماحولیاتی تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، سیکرٹری ماحولیات نور محمد پرکانیملک سنگین معاشی اور سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، مولانا عبدالغفور حیدریخصوصی بچے معاشرے پر بوجھ نہیں، قومی اثاثہ ہیں، میر سیف اللہ خان کھیترانماحول کا تحفظ حکومت کی پالیسی کا اہم حصہ ہے، نسیم الرحمان خان ملاخیلمشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع دی جائے، ڈپٹی کمشنر محمد حسیب شجاعچمن میں سپیکر بلوچستان اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہریکوئٹہ میں گیس لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، مولانا عبدالرحمن رفیقپی ٹی آئی لانگ مارچ میں کچھ ہوا تو ذمے دار کال دینے والے ہونگے، شوکت یوسفزئی

خوشحال پاکستان کیلئے فرسودہ نظام کا خاتمہ ضروری ہے، پروفیسر حلیم صادق

خوشحال پاکستان کیلئے فرسودہ نظام کا خاتمہ ضروری ہے، پروفیسر حلیم صادق
ملک کو درپیش مسائل کی وجہ فرسودہ نظام ہے۔نوجوان ملک کے روشن مستقبل میں اہم کردار ادا کریں۔
طلباء کو تعمیری سیاست اور مثبت سوچ کے ذریعے قومی ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا۔بات چیت
کوئٹہ: عوام پاکستان پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا ہے کہ خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کیلئے فرسودہ نظام میں تبدیلی ناگزیر ہے۔ملک کو درپیش معاشی، سیاسی اور سماجی مسائل کی بنیادی وجہ موجودہ فرسودہ نظام ہے، جس میں اصلاحات اور بنیادی تبدیلی کے بغیر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنا مشکل ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر طلباء کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، جس کی قیادت عدنان بلوچ کررہے تھے۔پروفیسر ڈاکٹر حلیم صادق نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، پاکستان کی آبادی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود ہے، اس لیے ملک کے مستقبل کو بہتر بنانے کیلئے نوجوانوں کو تعلیم، تحقیق، مثبت سوچ اور تعمیری سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پاکستان پارٹی ملک میں ایسا نظام چاہتی ہے۔جس میں عام شہری کو بنیادی حقوق، معیاری تعلیم، روزگار، صحت اور انصاف کی سہولیات میسر ہوں اور فیصلے عوامی مفاد کو سامنے رکھتے ہوئے کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بار بار درپیش بحرانوں سے نکالنے کیلئے روایتی طرزِ سیاست اور فرسودہ انتظامی ڈھانچے سے آگے بڑھنا ہوگا۔ نوجوان نسل کو ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور قومی معاملات میں شعور، برداشت اور مثبت رویے کو فروغ دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو درست سمت میں بروئے کار لاکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر طلباء کے وفد نے بھی مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وفد میں تیمور خان، شاہنواز خان، جلیل احمد، کبیر خان، اجمل ندیم، احمد بنگلزئی، شامیر لہڑی اور شازیب خان شامل تھے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *