Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستانافغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانتاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

تاجروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتا رہوں گا، گورنر بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ملک و قوم کی تعمیر و ترقی میں تاجروں اور کاروباری حضرات کا کلیدی کردار ہے۔ تاجروں اور صنعتکاروں کی معاشی و تجارتی سرگرمیوں سے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ ملکی معیشت کا پہیہ بھی رواں دواں رہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں مرکزی تنظیم تاجران بلوچستان کے صدر سید عبدالقیوم آغا کی قیادت میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر چیئرمین سید یاسین آغا، جنرل سیکرٹری حاجی محمد یوسف مومند، تاجر اتحاد بلوچستان کے صدر سید حیدر آغا سمیت دیگر عہدیداران بھی شریک تھے۔ ملاقات میں کوئٹہ شہر کے تاجروں اور کاروباری حضرات کو درپیش مسائل و مشکلات، خطے کی کشیدہ صورتحال کے منفی اثرات اور صوبے میں معاشی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ انہوں نے ہر ذمہ دار فورم پر بلوچستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کی موثر نمائندگی کی ہے اور ان کے مسائل کے حل اور مشکلات میں کمی لانے کی خاطر تمام متعلقہ حکام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں، بلوچستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کے جائز مسائل کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔۔ وفد نے گورنر بلوچستان کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی شاہراہوں پر قانونی اور ٹیکس شدہ تجارتی مال کی بار بار غیرضروری چیکنگ، اور بوریاں کھولتے ہیں۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ سے چمن، پشین، لورالائی، مسلم باغ، خانوزئی اور دیگر علاقوں کو تجارتی مال کی ترسیل کے دوران تاجروں کو بلاجواز ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے اور قانونی و ٹیکس شدہ مال کی نقل و حمل میں غیر ضروری رکاوٹوں کا خاتمہ کیا جائے۔ وفد نے بلوچستان ریونیو اتھارٹی کی جانب سے بڑے کاروباری مراکز، چھوٹے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر عائد ٹیکسز میں کمی سمیت تاجروں کو درپیش دیگر مسائل کے حل کا بھی مطالبہ کیا۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے وفد کے مسائل اور تحفظات غور سے سنے اور یقین دلایا کہ تاجروں کو درپیش مسائل کے پائیدار حل کیلئے متعلقہ حکام کے ساتھ معاملہ اٹھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور کاروباری برادری کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی کی خاطر تمام متعلقہ اداروں کو اپنا کردار موثر انداز میں ادا کرنا اشد ضروری ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *