Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
کوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتکوئٹہ میں جناح پیپلز ٹرین کا افتتاح، سریاب سے کچلاک تک سروس شروعصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعات

بلوچستان اور پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 7 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ/پشاور: بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 7 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں فورسز نے کارروائی کی۔ اس دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے نوکچہ میں ایک خالی واٹر باؤزر کو آگ لگانے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد این 40 شاہراہ کے مختلف مقامات پر آتشزدگی کی کارروائیوں میں بھی ملوث رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 31 اگست کو بھی اسی نوعیت کی کارروائیوں میں ملوث 11 دہشت گرد ہلاک کیے گئے تھے۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے علاقے باڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق باڑہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا، جبکہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز کے مطابق ملک میں دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *