Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
صوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتپی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، سینئر رہنما کا پارٹی قیادت کو خطصوبائی وزیر تعلیم کا گرلز ڈگری کالج کواری روڈ کا دورہخیبرپختونخوا میں دہشتگردی کی لہر، صوبائی حکومت کی گورننس پر سنگین سوالاتملتان ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کی آڈٹ رپورٹ؛ 86 لوڈر رکشوں میں 48 ہزار لیٹر پیٹرول کے استعمال کا انکشافوطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے1945 کے بعد عالمی اثر و رسوخ: طاقت، قرض اور اداروں کا نظام۔قسط1گورنر راج لگانے کیلئے جتنے عناصر درکار ہوتے ہیں وہ کے پی حکومت مہیا کر چکی، اختیار ولیگیس صارفین کیلئے بڑی خبر، یکساں ٹیرف لانے کا فیصلہسول اور فوجداری مقدمات بیک وقت چل سکتے ہیں، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کر دیاافغان سرزمین سے دہشتگردی کی ہر کوشش کا جواب دیا جائے گا، وزیر اطلاعاتپی ٹی آئی ملک کی خاطر حکومت اور ریاست کا ساتھ دے، سینئر رہنما کا پارٹی قیادت کو خط

حکومت کی آئی ایم ایف کو پہلی سہ ماہی کا 3053 ارب کا ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی

اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان چوتھے اقتصادی جائزے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، جس میں حکومت نے پہلی سہ ماہی کے لیے مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر حکام نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ ستمبر 2026 کے لیے مقرر کردہ ایک ہزار 330 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا، جبکہ جولائی سے ستمبر کی پہلی سہ ماہی کا مجموعی ہدف 3 ہزار 53 ارب روپے بھی پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ٹیکس ایئر 2026 کے لیے اب تک تقریباً 47 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز موصول ہوچکے ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران تقریباً 32 لاکھ ریٹرنز جمع ہوئے تھے۔

دوسری جانب گریڈ 17 سے 22 تک کے وفاقی سرکاری افسران کو 30 اکتوبر 2026 تک اپنے اثاثوں کے گوشوارے الیکٹرانک طریقے سے جمع کرانے ہوں گے۔

نئے قانونی فریم ورک کے تحت وفاقی سرکاری افسران کے اثاثوں سے متعلق محدود معلومات 31 دسمبر 2026 تک عوام کے لیے جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *