Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستان

پرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینی

کوئٹہ(خ ن) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیرِ صدارت پرائس کنٹرول، جاری ترقیاتی اسکیمات اور انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے انتظامی افسران کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں متعلقہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، مجسٹریٹس اور تحصیلداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع کوئٹہ میں سرکاری نرخوں پر اشیائے خوردونوش کی دستیابی، جاری ترقیاتی اسکیمات پر پیش رفت اور تجاوزات کے خلاف جاری کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر مہراللہ بادینی نے افسران کو ہدایت کی کہ پرائس کنٹرول کے عمل کو مزید مو¿ثر بناتے ہوئے گرانفروشی اور سرکاری نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی یقینی بنائی جائے۔انہوں نے جاری ترقیاتی اسکیمات کی بروقت اور معیاری تکمیل پر خصوصی توجہ دینے اور فیلڈ میں باقاعدگی سے معائنہ کرنے کی ہدایت کی۔ انسدادِ تجاوزات کے حوالے سے بھی کارروائیوں کو مزید مو¿ثر بنانے اور اہم شاہراہوں و عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے۔ڈپٹی کمشنر نے تمام انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی مسائل کے فوری حل اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں فعال کردار ادا کریں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *