Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
TENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستانTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1606/29-9-2026افغان عبوری حکومت کو عسکریت پسندانہ ذہنیت سے نکل کر عوام کی بہتری کے لیے کام کرنا ہوگا، عطا اللہ تارڑسپریم لیڈر کا امریکا کو خطے سے نکالنے کا عزم، ٹرمپ کا ایران کو ‘نرمی دینے’ سے انکاربلوچستان کے نوجوان صوبے کا قیمتی اثاثہ ہیں، بلال خان کاکڑکیو ڈی پی کی تکمیل سے کوئٹہ میں ٹریفک اور انفراسٹرکچر کے مسائل حل ہوں گے، ذیشان لاشاریچمن میں قاضی عبدالسلام لائبریری فیز ٹو کا افتتاح، نوجوانوں کیلئے بڑی سہولت آگئیکوئٹہ میں جناح پیپلز میٹرو ٹرین کا افتتاح، بزرگوں اور خصوصی افراد کیلئے مفت سفر کا اعلانخواتین کیلئے محفوظ سفری سہولت، جناح پیپلز میٹرو ٹرین اہم پیش رفت ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیبلوچستان نے میٹرو ٹرین سروس میں دیگر صوبوں پر سبقت لے لی، حنیف عباسیتاجر برادری کے مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، گورنر بلوچستان

ایوارڈ سیاسی قربانیوں اور عوامی خدمت کرنے والی شخصیات کو دیا جائیگا، جمال شاہ کاکڑ

کوئٹہ (پ ر) گورنر ہاوس کوئٹہ میں مسلم لیگ ن بلوچستان کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ”انٹرنیشنل ریئل ڈیموکریٹک میاں محمد نواز شریف انٹرنیشنل سول ایوارڈ“ کی بنیاد رکھنے کا اعلان کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ جمہوریت صرف انتخابات کا نام نہیں بلکہ ایک سوچ، رویہ اور مسلسل جدوجہد ہے۔ ان کے مطابق جمہوریت عوام کے حقِ انتخاب، آئین کی بالادستی، پارلیمان کے احترام، سیاسی اختلاف کو برداشت کرنے اور ووٹ کے فیصلے کو تسلیم کرنے کا نام ہے۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ یہ ایوارڈ مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ یہ انٹرنیشنل سول ایوارڈ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر کی ان شخصیات کو دیا جائے گا جنہوں نے پارلیمنٹ کے احترام، ووٹ کو عزت دینے اور جمہوریت کی سربلندی کے لیے سیاسی خدمات اور قربانیاں دی ہوں، جبکہ عوامی خدمت اور بہتر کارکردگی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات بھی اس اعزاز کی حقدار ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایوارڈ کے ذریعے جمہوری اقدار، عوامی خدمت اور پارلیمانی نظام کے لیے خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔تقریب کے اختتام پر جمال شاہ کاکڑ نے شعری کلام پیش کیا اور ”پاکستان زندہ باد، بلوچستان پائندہ باد“ کے نعرے کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *