Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونیجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونی

رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہ

لاھور۔ نمائندہ خصوصی

ممتاز سماجی سائنسدان خاتون محترمہ زاہدہ بٹ سابق پرنسیپل سوشل ویلفئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ٹاؤن شپ لاھور اور ڈاکٹر سماول اریب سنگھیڑا نے آج رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر، ماڈل ٹاؤن لاہور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مرکز میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، مریضوں کی نگہداشت اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کی آمد کو ادارے کی انتظامیہ اور مریضوں کے لیئے ایک حوصلہ افزا اور خوش آئند لمحہ قرار دیا ۔
رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر ان اداروں میں شمار ہوتا ہے جہاں طب کو محض علاج کا وسیلہ نہیں بلکہ انسان دوستی اور خدمتِ خلق کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ گردوں کے عارضے میں مبتلا مریضوں کے لیئے ڈائیلاسس ایک مسلسل اور مہنگا طبی عمل ہے، ایسے میں فلاحی اداروں کی جانب سے علاج اور سہولیات کی فراہمی ان خاندانوں کے لیئے امید کی ایک روشن کرن بن جاتی ہے جو بیماری کے ساتھ معاشی مشکلات کا بھی سامنا کر رہے ہوتے ہیں۔
دورے کے موقع پر رحمٰن فاؤنڈیشن کے چیئرمین ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے محترمہ زاہدہ بٹ سابق پرنسیپل سوشل ویلفئر ٹریننگ انسٹی ٹیویٹ ٹاؤن شپ کا خیرمقدم کیا اور انہیں رحمٰن فاؤنڈیشن کے وژن، مشن اور فلاحی سرگرمیوں کے بارے میں مختصر مگر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے ادارے کے بنیادی مقاصد، مریضوں کی خدمت، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دکھی انسانیت کے لیئے ایک باوقار اور مؤثر نظامِ علاج قائم رکھنے کے عزم سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر وقار احمد نیاز نے اس امر پر زور دیا کہ رحمٰن فاؤنڈیشن کیلئے مریض محض ایک طبی کیس نہیں بلکہ ایک ایسا انسان ہے جسے علاج کے ساتھ توجہ، احترام، ہمدردی اور حوصلے کی بھی ضرورت ہوتی ہے۔
محترمہ زاہدہ عبدالرؤف بٹ نے مرکز کے مختلف شعبہ جات کا نہایت دلچسپی اور توجہ سے مشاہدہ کیا۔ انہوں نے طبی و انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کی کارکردگی، مریضوں کے لیئے فراہم کی جانے والی سہولیات اور مرکز میں اختیار کیئے جانے والے انتظامی طریقۂ کار کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔ ان کے دورے میں خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے محض رسمی طور پر مختلف شعبوں کا مشاہدہ کرنے پر اکتفا نہیں کیا بلکہ مریضوں سے بھی ملاقات کی اور ان سے ان کی خیریت، علاج کے تجربے اور مرکز میں دستیاب سہولیات کے بارے میں گفتگو کی۔
مریضوں کے ساتھ ان کی یہ ملاقات اس دورے کا ایک نہایت انسانی ہمدردی اور متاثرکن پہلو تھی۔ انہوں نے مریضوں کی بات توجہ سے سنی اور ان کے حوصلے اور عزم کو سراہا۔ بیماری کے کٹھن مراحل سے گزرنے والے افراد کے لیئے کسی حساس دل رکھنے والی شخصیت کی چند لمحوں کی توجہ بھی کبھی کبھی ایک ایسی معنوی توانائی بن جاتی ہے جو طویل علاج کے سفر میں حوصلہ عطا کرتی ہے۔
اس موقع پر محترمہ زاہدہ بٹ اور ڈاکٹر سماول اریب سنگھیڑا نے رحمٰن فاؤنڈیشن کی جانب سے مریضوں کے لیئے انجام دی جانے والی خدمات کو سراہا اور انتظامی و طبی عملے کی محنت، نظم و ضبط اور جذبۂ خدمت کی خصوصی طور پر تعریف کی۔ انہوں نے اس امر کو قابلِ قدر قرار دیا کہ ادارہ مریضوں کی ضروریات کو مرکزِ نگاہ بناتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے رہا ہے۔ ان کے تاثرات میں یہ احساس نمایاں تھا کہ حقیقی فلاحی کام وہی ہے جو انسان کے دکھ کو محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ اسے عملی طور پر کم کرنے کی کوشش بھی کرے۔
رحمٰن فاؤنڈیشن کے حوالے سے محترمہ زاہدہ بٹ کا یہ دورہ اس وسیع تر تصور کی بھی عکاسی کرتا ہے کہ معاشرے میں علم، ادب، طب اور سماجی خدمت کے مختلف شعبے ایک دوسرے سے الگ نہیں بلکہ انسانی فلاح کے ایک مشترکہ مقصد سے جڑے ہوئے ہیں۔ سماجی کاموں سے وابستہ ایک ممتاز سماجی سائنسدان کی حیثیت سے ان کی سماجی شناخت اور فلاحی ادارے میں مریضوں کے ساتھ ان کی براہِ راست ملاقات نے اس بات کو نمایاں کیا کہ انسانی درد کی کوئی زبان، کوئی سرحد اور کوئی مخصوص شعبہ نہیں ہوتا۔
اس موقع پر رحمٰن فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز، معروف صحافی و دانشور منشاء قاضی، ڈائریکٹر میاں محمد اسلم ، ڈائریکٹر راؤ محمد اسلم خان اور طارق جیکسن سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
مجموعی طور پر محترمہ زاہدہ بٹ کا رحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر کا دورہ ایک ایسے معاشرتی رویے کی خوبصورت مثال بن کر سامنے آیا جس میں فلاح و بہبود سے وابستہ شخصیات بھی انسانی خدمت کے مراکز تک پہنچ کر دکھی انسانیت کے ساتھ اپنا تعلق استوار کرتی ہیں۔ ایسے دورے نہ صرف مریضوں کے حوصلے بلند کرتے ہیں بلکہ خدمت انجام دینے والے طبی اور انتظامی کارکنوں کے لیئے بھی اعتراف اور حوصلہ افزائی کا باعث بنتے ہیں۔
رحمٰن فاؤنڈیشن کا یہ سفر دراصل بیماری کے خلاف ایک طبی جدوجہد سے کہیں بڑھ کر انسانیت کے حق میں ایک مسلسل جدوجہد ہے؛ ایسی جدوجہد جس میں شفا کے ساتھ امید، علاج کے ساتھ احترام اور طب کے ساتھ محبت شامل ہو۔ یہی وہ جذبہ ہے جو کسی فلاحی مرکز کو محض ایک طبی ادارے سے اٹھا کر انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کی علامت بنا دیتا ہے۔ اس موقع پر محترمہ زاہدہ بٹ نے اپنی پائیدار وابستگی کا جہاں اعلان کیا وہاں اپنے تجربات ، مشاھدات اور اپنی تمام تر صلاحیتوں کی زکٰوة رحمٰن فاؤنڈیشن کے گردوں کی صفائی کے مراکز میں گردوں کے مریضوں پر نچھاور کر دی ۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *