Banner
Daily Sahafat Quetta
September 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
گلو شہر روڈ پر فائرنگ، پشتونخوا میپ سبی کے ضلعی صدر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک زخمیکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعالگلو شہر روڈ پر فائرنگ، پشتونخوا میپ سبی کے ضلعی صدر ڈاکٹر سید نور احمد شاہ خجک زخمیکوئٹہ بلوچستان کا چہرہ، خوبصورتی اور شہری سہولیات کی بہتری حکومت کی ذمہ داری ہے، میر سرفراز بگٹینصیرآباد میں عوامی فلاح و ترقیاتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے، دادن خان کانگھیہکوئٹہ: سٹی سب ڈویژن میں گرانفروشی کے خلاف کارروائی، 11 افراد گرفتارہنگامی حالات میں ریسکیو 1122 کی خدمات قابلِ تحسین ہیں، کمشنر سائرہ عطاءبلوچستان میں عالمی یومِ سیاحت 2026 کی تقریب، سیاحتی امکانات، ثقافت اور علاقائی تعاون پر زورڈاکٹر راجح بن طامی البقمی پاکستان کیلئے سعودی سفیر مقرر ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،اکرام الدینمطالبات تسلیم نہ ہوئے تو سخت احتجاج پر مجبور ہوں گے، آل پارٹیز مسلم باغپرائس کنٹرول اور ترقیاتی اسکیموں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے، مہراللہ بادینیسرکاری ملازمتوں کی مبینہ خرید و فروخت کی تحقیقات کیلئے کمیٹی ایک ماہ بعد بھی غیر فعال

ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہ

فیض آباد ۔۔۔
(رپورٹ یونس رحیم نوتکانی)
ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور نے گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی تدریسی و انتظامی دورہ کیا۔دورے کا بنیادی مقصد اسکول میں جاری درس و تدریس کے عمل، اساتذہ و طلبہ کی حاضری، تعلیمی ماحول اور کلسٹر کی جانب سے فراہم کردہ ریڈنگ و رائٹنگ میٹریل، فرنیچر، یونیفارم اور دیگر تعلیمی سامان کے استعمال کا جائزہ لینا تھا۔معائنے کے دوران اسکول کے مختلف تدریسی و انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔بالخصوص اس امر کا مشاہدہ کیا گیا کہ کلسٹر کی جانب سے فراہم کردہ تعلیمی و تدریسی سامان کو طلبہ کی تعلیمی ضروریات کے لیے کس حد تک مؤثر، مناسب اور باقاعدہ طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن جناب محمد جمن پہنور نے اساتذہ کو ہدایت کی کہ کلسٹر کی جانب سے فراہم کردہ تمام تعلیمی وسائل اور سہولیات کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاتے ہوئے درس و تدریس کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے اور طلبہ کو ایک سازگار، مؤثر اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ تعلیمی اداروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور وسائل کا بنیادی مقصد طلبہ کو معیاری تعلیم کی فراہمی، ان کی تعلیمی استعداد میں اضافہ اور تعلیمی نتائج میں بہتری لانا ہے۔ لہٰذا تمام دستیاب وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنانا اساتذہ اور اسکول انتظامیہ کی اہم ذمہ داری ہے۔دورے کے اختتام پر اسکول کے تدریسی و انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے، دستیاب تعلیمی وسائل کے مناسب استعمال اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *