Banner
Daily Sahafat Quetta
September 27, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونیجی او سی گوادر کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گواتری کا دورہ، طلبہ میں نئے جوتے اور نمایاں کارکردگی پر انعامات تقسیمپی این ایس ہنگور کی کامیاب فائرنگ ملکی دفاعی صلاحیت کی عکاس ہے، میر سرفراز بگٹیبلوچستان پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، جعفر مندوخیلسیاحت کے فروغ سے معیشت مضبوط ہوگی، فیصل جمالیرحمٰن فاؤنڈیشن ڈائیلاسز سینٹر میں مریضوں کی نگہداشت کا جائزہ، زاہدہ بٹ کا دورہگورنمنٹ کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن حقیقی نصیرآباد کی نئی کابینہ کا اعلان کردیا گیاڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن اوستہ محمد،محمد جمن پہنور کا گورنمنٹ مڈل سکول بھاگیہ خان بلیدی کا تفصیلی دورہمانچسٹر میں ڈاکٹر ممتاز حسین کی رہائش گاہ پر علمی و ادبی نشست، فریحہ کمال کی خصوصی شرکتبشپ ڈاکٹر ایم ایم وقاص سے پروفیسر ڈاکٹر پرویز جیفرری اور بشپ ایڈون مل کی ملاقاتموجودہ حالات میں نئے صوبوں کا قیام غیر آئینی اور قوم پر جبر ہوگا، مولانا عبدالقادر لونی

موجودہ پُرفتن دور میں علماء کی صحبت و رہنمائی نجات کا ذریعہ ہے، مولانا عبدالرحمن رفیق

کوئٹہ ( )
جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر شیخ الحدیث مولانا عبدالرحمن رفیق، جنرل سیکرٹری حاجی عین اللہ شمس، سینئر نائب امیر مولانا خورشید احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حاجی بشیر احمد کاکڑ، حاجی رحمت اللہ کاکڑ، حافظ شبیر احمد مدنی، سید حاجی عبدالواحد آغا، حافظ مسعود احمد، حاجی محمد قاسم خلجی، حاجی ولی محمد بڑیچ، صفی اللہ مینگل اور شاہ زاہد مشوانی نے کہا ہے کہ کارکنان جماعتی فکر و پیغام کو عام کرنے کے لیے گھر گھر رابطہ کریں اور عوام تک جمعیت علماء اسلام کا پیغام پہنچائیں۔ موجودہ پُرفتن دور میں علماء کرام اور اہلِ حق کی صحبت و رہنمائی انسان کے لیے ہدایت اور نجات کا ذریعہ ہے اس لیے نوجوان نسل غیر اسلامی تہذیب و افکار کی اندھی تقلید کے بجائے اپنے اسلاف و اکابر کے نقشِ قدم کو اپنائے۔ انہوں نے کہا کہ جماعتی نظم و ضبط باہمی رابطے اور فکری تربیت کے ذریعے کارکنان اپنی ذمہ داریوں کو بہتر انداز میں ادا کرسکتے ہیں موجودہ حالات میں نوجوانوں کی دینی و اخلاقی تربیت اور انہیں اکابر کی روشن روایات سے وابستہ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ دریں اثناء جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی مجلسِ عاملہ کا اجلاس آج دوپہر 12 بجے جبکہ تحصیلوں اور یونٹوں کے امراء و نظماء کا نمائندہ اجلاس شام 4 بجے ضلعی سیکرٹریٹ سپنزر پلازہ اینگل روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں 8 اکتوبر کو منعقد ہونے والی ضلعی جنرل کونسل کی تیاریوں دعوت ناموں کے اجراء متعلقہ اراکین تک دعوت ناموں کی بروقت ترسیل اور دیگر تنظیمی امور کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحۂ عمل اور تنظیمی امور سے متعلق اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *