Banner
Daily Sahafat Quetta
September 28, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا نیدرلینڈکے سفارت خانے کا دورہنواز شریف کے نام انٹرنیشنل سول ایوارڈ منسوب کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے، جعفر مندوخیلکوئٹہ: سابق وزیر خالق ہزارہ سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کے ایف آئی آر میں اینٹی کرپشن عدالت سے باعزت بری ہوگئےبلوچستان میں لاپتا افراد، بدامنی اور شاہراہوں کی بندش تشویشناک ہے، عبدالمالک بلوچپی آئی او محترمہ رئیسہ عادل کا سی پی این ای سیکریٹریٹ کا دورہنوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور قیادت کے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، درا بلوچملک سنگین معاشی و سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، حکومت مسائل حل کرے، مولانا عبدالقادر لونیبلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانایوارڈ سیاسی قربانیوں اور عوامی خدمت کرنے والی شخصیات کو دیا جائیگا، جمال شاہ کاکڑدرست اور بروقت معلومات عوامی اعتماد کی بنیاد ہیں، عسکر خاناپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کا نیدرلینڈکے سفارت خانے کا دورہنواز شریف کے نام انٹرنیشنل سول ایوارڈ منسوب کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے، جعفر مندوخیلکوئٹہ: سابق وزیر خالق ہزارہ سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ کے ایف آئی آر میں اینٹی کرپشن عدالت سے باعزت بری ہوگئےبلوچستان میں لاپتا افراد، بدامنی اور شاہراہوں کی بندش تشویشناک ہے، عبدالمالک بلوچپی آئی او محترمہ رئیسہ عادل کا سی پی این ای سیکریٹریٹ کا دورہنوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور قیادت کے بہتر مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، درا بلوچملک سنگین معاشی و سیاسی چیلنجز کا شکار ہے، حکومت مسائل حل کرے، مولانا عبدالقادر لونیبلوچستان کا بنیادی مسئلہ پسماندگی نہیں بلکہ غلط بیانیہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستانایوارڈ سیاسی قربانیوں اور عوامی خدمت کرنے والی شخصیات کو دیا جائیگا، جمال شاہ کاکڑدرست اور بروقت معلومات عوامی اعتماد کی بنیاد ہیں، عسکر خان

سہیل آفریدی کے دفاع میں بیرسٹر گوہر میدان میں آگئے، اہم وضاحت کردی

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو عہدے سے ہٹانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سہیل آفریدی کے خلاف کوئی پیغام نہیں بھیجا اور نہ ہی انہیں عہدے سے ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل خان آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے اور پی ٹی آئی بھی ان کی مکمل حمایت کرے گی۔

بیرسٹر گوہر نے واضح کیا کہ سب کو سمجھنا ہو گا کہ یہ حالات کو مزید خراب کرنے کا وقت نہیں، اس وقت سب کو ملک کے حالات بہتر بنانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سہیل آفریدی کے خلاف چلنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے خلاف عدم اعتماد سے متعلق چلنے والی خبر جھوٹ، بے بنیاد اور من گھڑت ہے، جو اُن کے خلاف جاری پروپیگنڈے کا ہی ایک تسلسل ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنی خواہشات کو “ذرائع” کے نام سے پیش کرنے والے سن لیں، سہیل آفریدی کہیں نہیں جا رہے، وہ 4 اکتوبر 2026 کو اسلام آباد کی جانب آ رہے ہیں، تاریخ یاد رکھیں۔

شفیع جان نے ٹوئٹ کے آخر میں یہ شعر لکھا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *