Banner
Daily Sahafat Quetta
September 25, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحقمستونگ روڈ حادثے میں محمد ابراہیم کرد عرف بابو جاں بحق محمد ابراہیم کرد کی فاتحہ خوانی سردار عزیر احمد لہڑی اسٹریٹ میں جاریمعیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے، ماجد سلیممسلم باغ میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلینوجوانوں کی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ پر توجہ دی جائے، شعیب نوشیروانیپاکستان بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں ضروری ہیں، کیس لاہورپی ای سی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نوجوان انجینئرز کے لیے دوسرا پرسنالٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کر دیاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، گورنر بلوچستانجماعتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے رابطے اور نظم و ضبط مضبوط بنایا جائے، مفتی سمیع الحقمستونگ روڈ حادثے میں محمد ابراہیم کرد عرف بابو جاں بحق محمد ابراہیم کرد کی فاتحہ خوانی سردار عزیر احمد لہڑی اسٹریٹ میں جاریمعیاری تعلیم اور بہتر تعلیمی ماحول اولین ترجیح ہے، ماجد سلیممسلم باغ میں آل پارٹیز کا احتجاجی مظاہرہ، مطالبات پر عملدرآمد کا مطالبہسید عبدالروف آغا پشین چیمبر آف کامرس کے صدر منتخب، اورنگزیب خان ترین سینئر نائب صدراورنجیب اللہ پشین چیمبر کے نائب صدر منتخب ہوگئےحکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلینوجوانوں کی تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ پر توجہ دی جائے، شعیب نوشیروانیپاکستان بھارت کشیدگی کم کرنے کیلئے سفارتی کوششیں ضروری ہیں، کیس لاہورپی ای سی نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں نوجوان انجینئرز کے لیے دوسرا پرسنالٹی ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کر دیاغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے، گورنر بلوچستان

حکومت اور اپوزیشن اشتعال انگیزی سے گریز کریں،اراکین بلوچستان اسمبلی

کوئٹہ(اے اےن اےن) اراکین بلوچستان اسمبلی نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت اور شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، سیاسی اختلافات کا حل طاقت، پابندیوں اور تصادم کے بجائے مذاکرات اور جمہوری طریقہ کار کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مجوزہ احتجاج کے پیش نظر جس انداز میں سکیورٹی انتظامات اور راستوں کی بندش کی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں، اس سے سیاسی کشیدگی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے‘یہ بات رکن بلوچستان اسمبلی و اپوزیشن لیڈر میر یونس عزیزی زہری‘رکن اسمبلی و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ‘رکن اسمبلی مولانا نور اللہ نے الگ الگ بات چیت کرتے ہوئے کیا اراکین بلوچستان اسمبلی کا کہنا تھا کہ احتجاج ہر سیاسی جماعت کا جمہوری اور آئینی حق ہے حکومت کو چاہیے کہ پرامن سیاسی سرگرمیوں کے لیے مناسب اور محفوظ جگہ فراہم کرے اور ایسے اقدامات سے گریز کرے جن سے حالات کشیدہ ہوں یا کسی ناخوشگوار واقعے کا خدشہ پیدا ہو۔ سیاسی کارکنوں کو بھی قانون کی پابندی کرتے ہوئے پرامن اور جمہوری انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوری نظام کی مضبوطی اسی میں ہے کہ سیاسی جماعتوں کو اپنے مو¿قف کے اظہار کا موقع دیا جائے اور اختلا فِ رائے کو برداشت کیا جائے۔ حکومت اور اپوزیشن دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اشتعال انگیزی سے گریز کریں اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیں۔اراکین بلوچستان اسمبلی نے مزید کہا کہ کسی بھی احتجاج کے دوران خونریزی یا تصادم ملک کے مفاد میں نہیں، اس لیے وفاقی حکومت اور احتجاج کرنے والی سیاسی قیادت کو باہمی مذاکرات کے ذریعے کشیدگی کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ سیاسی مسائل کا پائیدار حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ آئین، قانون، پارلیمان اور مذاکرات کے راستے میں ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *