Banner
Daily Sahafat Quetta
September 24, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
ای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیقای کامرس و آئی ٹی لیب مقررہ مدت میں مکمل کی جائے، ذیشان لاشاریبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے وزیراعلیٰ دن رات محنت کر رہے ہیں، بلال خان کاکڑسیاست اور صحافت ایک دوسرے کے معاون شعبے ہیں، جعفر مندوخیلملاوٹی دودھ کے خلاف بی ایف اے کا بڑا ایکشن، 100 سے زائد مراکز کی چیکنگکوئٹہ میں موٹرسائیکل سنیچنگ گینگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤنوفاق اگر پولیس کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کریگا تو صوبائی حکومت اقدامات تو کرے گی، وزیراعلیٰ کے پیمکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری27 ستمبر کا احتجاج مسئلے کا حل نہیں، حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کریں، زمرک اچکزئیکاشف حیدری کا سینئر صحافی سید عابد بخاری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارمنشیات فروش تو نظر نہیں آتے، عام شہری ہر گلی میں روک لیے جاتے ہیں، عبدالرحمن رفیق

مکہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلیے خطرے کا الرٹ جاری

مکہ مکرمہ، جدہ اور دیگر سعودی شہروں کیلئے ہنگامی خطرے کا الرٹ جاری کیا گیا، تاہم کچھ دیر بعد سعودی شہری دفاع نے الرٹ ختم ہونے کی تصدیق کردی۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی محکمہ شہری دفاع نے نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم کے ذریعے مکہ مکرمہ، جدہ، ینبع، طائف اور تبوک سمیت مختلف شہروں میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر ہنگامی الرٹ جاری کیا تھا۔

سعودی حکام نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو سرکاری ہدایات پر عمل کرنے، ہجوم سے دور رہنے اور صورتحال کی تصاویر یا ویڈیوز بنانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی۔

حکام کی جانب سے الرٹ جاری کرنے کی فوری طور پر کوئی مخصوص وجہ نہیں بتائی گئی، تاہم یہ پیش رفت یمن کے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حالیہ میزائل اور ڈرون حملوں کے تناظر میں سامنے آئی۔

بعد ازاں سعودی شہری دفاع نے مکہ مکرمہ، جدہ اور دیگر متاثرہ علاقوں کیلئے جاری ہنگامی الرٹ ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان شہروں میں اب کوئی خطرہ نہیں، تاہم شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب سعودی قیادت میں یمن میں سرگرم اتحادی افواج کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا کہ سعودی فضائی دفاع نے حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 6 بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیئے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *