Banner
Daily Sahafat Quetta
September 18, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
نصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگینصیر احمد کاکڑ پر حملے کے خلاف گنداخہ میں احتجاجروہڑی ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کا کام تیزی سے جاری، منصوبے پر ایک ارب 27 کروڑ روپے لاگت آئے گیکوئٹہ میں اے جی آفس کے آڈٹ افسر فائرنگ سے جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروعاکادمی ادبیات پاکستان کوئٹہ کی تقریبِ پذیرائی،میر نواز سولنگی کی کوئٹہ آمد ، آغاگل کی جانب سے عشائیہکوئٹہ تا چمن پسنجر ٹرین فوری بحال کی جائے،اسلم اچکزئی14 سالہ اسد عاطف نے انڈر 14 نیشنل پیڈل چیمپئن شپ جیت لیحرمین شریفین کا تحفظ ایمان کا حصہ ہے، لاکھوں کارکن دفاع کیلئے تیار ہیں،مولانا عبدالقادرلونیبارود کے ڈھیر پر ناچتی دنیاابن خلدون کی تاریخ دانگی اور جدید افغان و عالمگیر جغرافیائی سیاستملگری استادان ضلع چمن کی رکنیت سازی مہم 20 ستمبر سے شروع ہوگی

چین سے 30ارب یوآن کی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کا فیصلہ، امریکا سے 10 ارب ڈالر پر جواب متوقع

اسلام آباد: پاکستان نے چین سے حاصل 30 ارب یوان کی کرنسی سوئپ سہولت میں توسیع کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سہولت پر بھی جواب متوقع ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان 2027 میں چین سے 30 ارب یوان کی سوئپ سہولت میں توسیع مانگے گا۔ ان کے مطابق موجودہ سہولت مکمل طور پر استعمال ہوچکی ہے اور اس کی تجدید کے ساتھ اضافی مالی معاونت کی بھی درخواست کی جائے گی۔

وزیر خزانہ کے مطابق امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن سہولت کے معاملے پر آئندہ دو ماہ میں جواب متوقع ہے۔ پاکستان ایگزیم بینک اور امریکی ڈی ایف سی سے بھی مالی معاونت کے لیے بات چیت کررہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایگزیم فنانسنگ سے پی آئی اے کے لیے بوئنگ طیاروں کی خریداری میں مدد مل سکتی ہے، جبکہ ڈی ایف سی سے آئل ریفائنریوں کی اپ گریڈیشن کے 5 ارب ڈالر کے پروگرام میں تعاون کی توقع ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کے پاس ستمبر تک تیل کی ضروریات پوری کرنے کے لیے وافر ذخائر موجود ہیں، جبکہ اکتوبر کی ضروریات کے حوالے سے بھی صورتحال بہتر ہے۔ نومبر کے لیے تیل کی فراہمی کی منصوبہ بندی شروع کردی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت فی الحال مزید آئی ایم ایف قرض لینے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ ان کے مطابق معاشی صورتحال قابلِ انتظام ہے اور آئی ایم ایف مشن آئندہ ہفتے پاکستان کے 7 ارب ڈالر کے پروگرام کا جائزہ لے گا۔

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *