Banner
Daily Sahafat Quetta
September 10, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگاپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ عوام دشمن اقدام ہے، مہنگائی نے غریب کی زندگی اجیرن بنا دی، جے یو آئیسکھر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 ملزمان گرفتارملک کی پے در پے تقسیم مرکزیت کو کمزور کرے گی، جلد بازی نہ کی جائے، علامہ حسین مقدسیپشین، تجاوزات اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی ، اسسٹنٹ کمشنر مجیب الرحمن ساتکزئیپشین پولیس کی کارروائی، تین ہفتے قبل مبینہ اغوا ہونے والا بچہ بازیابقائداعظم: جدوجہد سے تعمیرِ وطن تکخیبرپختونخوا علماء کے اسلام کی آبیاری میں اس کا کردار نہایت درخشندہ اور ممتاز رہا ہے، مولانا محمود الحسن قاسمیجمعیت علماء اسلام دینی و اخلاقی اصلاح کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، مقررینعوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اےبلوچستان میں پٹرول مہنگا، ایرانی پٹرول بھی پاکستانی نرخوں پر فروخت ہونے لگا

عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی اولین ترجیح ہے، بی ایف اے

کوئٹہ، (خ ن)صوبائی وزیر و چیئرمین بی ایف اے کی ہدایت پر بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کا ناقص، ملاوٹی اور غیر معیاری خوراک کے خلاف صوبہ بھر میں کریک ڈاو¿ن جاری ہے۔ تازہ کارروائیوں کے دوران کوئٹہ، اوستہ محمد، ڑوب، تربت، حب اور سبی سمیت مختلف علاقوں میں فوڈ بزنس یونٹس کی چیکنگ کی گئی، جس کے دوران 36 یونٹس کو جرمانے ، 3 یونٹس کو سیل جبکہ متعدد مراکز کو اصلاحی نوٹسز بھی جاری کیے گئے۔ترجمان بی ہف اے کے مطابق کوئٹہ کے علاقوں علمدار روڈ اور طوغی روڈ میں ڈائریکٹر آپریشنز فخرالدین مری کی سربراہی میں کارروائی کے دوران سنگین خلاف ورزیوں پر 2 بیکریاں سیل، 2 فوڈ یونٹس جرمانہ اور 3 کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ سیل کی جانے والی بیکریوں میں بیکری مصنوعات پر تیاری و میعاد ختم ہونے کی تاریخ درج نہ ہونے، کیڑوں مکوڑوں سے بچاو¿ کے ناقص انتظامات، ورکرز کی جانب سے حفاظتی لباس کا استعمال نہ کرنے اور مصنوعات میں حشرات کی موجودگی سمیت متعدد خلاف ورزیاں پائی گئیں جبکہ گزشتہ جرمانوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی کی گئی۔علاوہ ازیں ایک ریسٹورنٹ کو بی ایف اے لائسنس کے بغیر کاروبار اور خراب کوکنگ آئل کے استعمال پر جرمانہ کیا گیا جبکہ ایک بیکری کو ناقص صفائی، ڈسٹ بنز کی عدم موجودگی، PPE کے نامناسب استعمال اور بیکری مصنوعات میں حشرات پائے جانے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔اس طرح بروری روڈ اور خیزی چوک پر متفرق فوڈ بزنس یونٹس کی چیکنگ کے دوران 3 یونٹس جرمانہ اور ایک واٹر پیوریفکیشن پلانٹ سیل کیا گیا۔ دو ریسٹورنٹس میں ممنوعہ چائنیز نمک، نان فوڈ گریڈ رنگ کی موجودگی، مصالحہ جات کی نامناسب اسٹوریج، ناقص ریفریجریشن، کھلے ڈسٹ بنز اور آلودہ پانی کی ٹینکی سمیت متعدد خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ ایک جنرل اسٹور سے ممنوعہ گٹکا اور چائنیز نمک برآمد ہونے پر بھی کارروائی کی گئی۔سیٹلائٹ ٹاو¿ن میں ایک سویٹ مینوفیکچرنگ یونٹ، ایک کیٹرنگ یونٹ اور ایک جنرل اسٹور کو صفائی کی ابتر صورتحال، مضر صحت رنگوں اور چائنیز نمک کے استعمال، ایکسپائرڈ اشیاء غیر مناسب پیکنگ اور ممنوعہ اشیاءکی موجودگی پر جرمانے کیے گئے۔اوستہ محمد میں 9 کریانہ اسٹورز اور 2 ہوٹلوں کو صفائی کی ناقص صورتحال، ایکسپائرڈ اشیاء، ممنوعہ نان فوڈ گریڈ کلرز اور چائنیز نمک سمیت دیگر خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے۔ متعدد مراکز کو معمولی نقائص دور کرنے کے لیے اصلاحی نوٹسز بھی جاری ہوئے۔ڑوب میں ہوٹلز اور کولڈ ڈرنکس شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ناقص صفائی، خراب گوشت و سبزیوں، ٹوٹے برتنوں، نامناسب پانی ذخیرہ کرنے، چائنیز نمک اور ایکسپائرڈ مشروبات کی موجودگی پر جرمانے کیے گئے جبکہ 5 مراکز کو اصلاحی نوٹسز جاری کیے گئے۔ترجمان کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری اشیاءخورونوش کی فراہمی بی ایف اے کی اولین ترجیح ہے۔فوڈ سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی اور عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی۔ زیرِ التوا جرمانوں کی عدم ادائیگی اور مسلسل عدم تعمیل کی صورت میں قانون کے مطابق مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *