Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیسندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے، صادق عمرانیبلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سرفراز بگٹیسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارغیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت برداشت نہیں ہوگی، بی ایف اےخزانہ خالی دعوے بھر پورنصیرآباد میں ہوٹل اور دو مسافر بسوں میں مبینہ ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئےپیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار مقبول احمد شیخ کی حاجی محمد صالح شیخ سے تعزیتبلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے ،صوبائی وزراءو اراکین صوبائی اسمبلیحکومت صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہے ،راحیلہ درانیبھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، ظہور بلیدیسندھ طاس معاہدہ دونوں ممالک پر یکساں طور پر لازم ہے، صادق عمرانیبلوچستان کی ترقی، امن و استحکام اور عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات ہیں،سرفراز بگٹیسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارغیر قانونی اور غیر محفوظ انفینٹ فارمولا کی فروخت برداشت نہیں ہوگی، بی ایف اےخزانہ خالی دعوے بھر پورنصیرآباد میں ہوٹل اور دو مسافر بسوں میں مبینہ ڈکیتی، لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے

جرگہ مظلوم طبقات کی ترجمانی کر رہا ہے، مولانا قاری مہر اللہ

جمعیت علماء اسلام نظریاتی بلوچستان کےصوبائی امیر مولانا قاری مہر اللّٰہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ جرگہ مظلوم طبقات کی ترجمانی کررہاہے جرگے کا مقصد ظالم کے ہاتھ کو روکنا اور مظلوم کی آواز کو ایوانوں اور طاقتوروں تک پہنچانا ہے۔ تمام اقوام اجتماعی قوت بن کر درپیش بدامنی اوربحرانوں سے نجات کے لیے میدان میں کھڑا ہوکر یک صدا بن جاٸے۔ متحد جدوجہد قوموں کی تقدیروں کا فیصلہ ہوتا ہے۔ باہمی اختلافات کو بالاٸے طاق رکھ کر قوم کے اجتماعی مفاد کوفوقیت دیا جاٸے ذاتی، سیاسی اور قبائلی تعصبات کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد کا مظاہرہ کرے اس سرزمین پر امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہونا چاہیے۔ قوم بندوق رکھیں ہماری وطن بیواؤں اور یتیموں کا وطن بن چکا ہے دشمنیوں سے اپنے ہنستے بستے گھروں کو ویرانوں میں بدلتے دیکھا۔ اپنوں پر بندوق کی استعال نے کبھی کسی قوم کو مستقبل نہیں دیا بندوق نے صرف وطن کو بیواؤں اور یتیموں کا مسکن بنا دیا خطاب کرتے ہوٸے کہا کہ گذشتہ چند دہائیوں سے اس سرزمین پر جو ناانصافی، نابسانی اور جنگ مسلط کی گئی قومی شاہراہوں پر قتل، بدامنی اور گاڑیوں کی جلانےکی بڑھتی ہوئی وارداتیں معمول بن چکی ہے۔ قومی شاہراہوں، اور صوبے کی تمام اضلاع میں بدامنی کے باعث عوام کہیں پر بھی محفوظ نہیں۔ حکومت کی عدم سنجیدگی سے بلوچستان میں بدامنی کی آگ جل رہی ہیں بلوچستان نوگو ایریا بن چکے ہیں پورے صوبے میں کہیں بھی حکومت کی رٹ دکھائی نہیں دیتی۔ عوام کی عزتیں مال و جان سب کچھ داؤ پر لگ چکی ہے۔ خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ تمام اقوام کے اجتماعی مسائل، امن، حقوق اور تحفظ کے لیے جدوجہد تمام مذہبی وسیاسی قیادت کی زمہ داری ہے جرگہ میں مشترکہ اعلامیہ پر ہم آپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں قوم کو درپیش سنگین سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی بحران اور جبر وزیادتی پالیسیوں پر خاموشی گناہ کبیرہ ہے بلوچستان کی اقوام جرگہ کی اعلامیہ کو من وعن قبول کرکے جدوجہد کرے

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *