Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقاد

نئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگ

ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی طارق محمود کی جانب سے نئے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن لورالائی ڈویژن تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی

لورالائی(میاں محمدعامربشیر آرائیں )ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی طارق محمود کی جانب سے نئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم لورالائی عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ایک پُروقار ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں محکمہ تعلیم لورالائی اور ڈویژن کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور نئے ڈویژنل ڈائریکٹر کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی بختیار احمد خان کاکڑ، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن لورالائی عبدالرزاق میانخیل، محمود خان حمزہ زئی، سپرنٹنڈنٹ ڈویژنل ڈائریکٹر آفس ملک نجیب اللہ خان کاکڑ، سپرنٹنڈنٹ حبیب اللہ خان کاکڑ، سپرنٹنڈنٹ بشیر احمد خان موسیٰ خیل، ڈسٹرکٹ فوکل پرسن ایجوکیشن میڈیا لورالائی حاجی امیر محمد خان، آر ٹی ایس ایم لورالائی ملک عطا اللہ خان کاکڑ، سپروائزر محمد عثمان ترین سمیت دیگر افسران اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔تقریب کے دوران ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر طارق محمود نے لورالائی ڈسٹرکٹ کے گورنمنٹ پرائمری سکولوں کی مجموعی صورتحال، مسائل اور ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع لورالائی میں پرائمری سکولوں کی تعداد 235 ہے، جبکہ 163 سکول سنگل ٹیچر سکول ہیں۔ ان سکولوں میں اساتذہ کرام کی مجموعی تعداد 337 ہے، جو موجودہ ضرورت کے مقابلے میں ناکافی ہے۔طارق محمود نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کرام کی کمی کی وجہ سے سنگل ٹیچر سکولوں کو متعدد انتظامی اور تعلیمی مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک ہی استاد کو مختلف جماعتوں کے بچوں کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ سکول کے انتظامی امور بھی سرانجام دینا پڑتے ہیں، جس سے معیاری تعلیم کے حصول میں مشکلات پیدا ہوتی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان مسائل کے حل کے لیے اساتذہ کی کمی کو پورا کرنا اور سکولوں کو ضروری سہولیات فراہم کرنا انتہائی ضروری ہے۔اس موقع پر نئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم لورالائی عبدالواسع خان کاکڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی ڈسٹرکٹ کے محکمہ تعلیم کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی اور متعلقہ مسائل کو اعلیٰ حکام تک پہنچایا جائے گا تاکہ ان کا مؤثر اور دیرپا حل ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم کسی بھی قوم، معاشرے اور علاقے کی ترقی کا سب سے بڑا اور بہترین ذریعہ ہے۔ جن قوموں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں، انہوں نے سب سے پہلے تعلیم کو ترجیح دی ہے۔ ہمیں بھی اپنے بچوں کے بہتر مستقبل اور علاقے کی ترقی کے لیے تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔
عبدالواسع خان کاکڑ نے مزید کہا کہ ہمیں اس عزم کے ساتھ کام کرنا ہوگا کہ کوئی بھی بچہ یا بچی تعلیم سے محروم نہ رہے اور کوئی طالب علم غربت، دوری، سہولیات کی کمی یا کسی اور مجبوری کی وجہ سے سکول سے باہر نہ ہو۔ اس مقصد کے حصول کے لیے محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ کرام، والدین، عوامی نمائندوں اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں اور ان کے ہاتھوں میں ہمارے بچوں اور ملک کا مستقبل ہے۔ اگر ہم آج اپنے بچوں کو معیاری تعلیم، اچھی تربیت اور مثبت ماحول فراہم کریں گے تو یہی بچے مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
تقریب کے شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کی قیادت میں لورالائی ڈویژن میں تعلیم کے شعبے کو مزید بہتر بنانے، سکولوں کے مسائل کے حل، اساتذہ کی کمی کو دور کرنے اور بچوں کی سکولوں میں حاضری و داخلہ بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔تعلیم صرف کتابیں پڑھنے کا نام نہیں بلکہ شعور، کردار، اخلاق، ترقی اور روشن مستقبل کی بنیاد ہے۔ ایک تعلیم یافتہ بچہ نہ صرف اپنے خاندان بلکہ پورے معاشرے اور ملک کی تقدیر بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ لہٰذا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے متحد ہو کر کام کریں اور اس عزم کو عملی شکل دیں کہ لورالائی کا ہر بچہ اور ہر بچی سکول تک پہنچے اور علم کی روشنی سے اپنا اور اپنے ملک کا مستقبل روشن کرے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *