Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقاد

لورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایت

لورالائی(میاں محمدعامربشیرآرائیں)ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن لورالائی ڈویژن عبدالواسع خان کاکڑ کا چارج سنبھالتے ہی مختلف تعلیمی اداروں کا تفصیلی دورہ
حال ہی میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن لورالائی ڈویژن کا چارج سنبھالنے والے محترم عبدالواسع خان کاکڑ صاحب نے اپنی تعیناتی کے فوراً بعد لورالائی کے مختلف اہم تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔ انہوں نے گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول لورالائی، گورنمنٹ بوائز کینٹ ہائی سکول لورالائی اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کینٹ لورالائی کا تفصیلی معائنہ کیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر لورالائی بختیار احمد خان کاکڑ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد سلیم اتمانخیل اور ڈویژنل ڈائریکٹریٹ کے آفیسر ملک نجیب اللہ بھی موجود تھے۔
معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال اور تعلیمی امور پر بریفنگگورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی سکول لورالائی پہنچنے پر سکول کے پرنسپل جمال الدین اتمانخیل صاحب نے ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن اور دیگر معزز مہمانوں کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا اور انہیں سکول کے تعلیمی، انتظامی اور دیگر امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا گورنمنٹ بوائز کینٹ ہائی سکول لورالائی کے دورے کے دوران قائم مقام پرنسپل رحمت اللہ ملغانی صاحب نے معزز وفد کو سکول کی کارکردگی، تدریسی نظام اور دیگر انتظامات کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ وفد نے مختلف کلاس رومز کا دورہ کیا اور جاری تدریسی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، جس پر مجموعی طور پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اساتذہ کی وقت کی پابندی اور کوئی پیریڈ خالی نہ چھوڑنے کی ہدایتڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالواسع خان کاکڑ صاحب نے اساتذہ کرام کی وقت کی پابندی، بروقت سکول حاضری اور کلاسز کے منظم انعقاد کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں طلبہ کا کوئی پیریڈ خالی نہیں رہنا چاہیے اور اساتذہ کرام اپنی ذمہ داریوں کو قومی فریضہ سمجھتے ہوئے پوری ایمانداری اور دلجمعی کے ساتھ ادا کریں۔اس موقع پر سکول انتظامیہ کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ تمام اساتذہ وقت کی پابندی کرتے ہیں اور طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے تمام کلاسز باقاعدگی کے ساتھ منعقد کی جاتی ہیں۔کلاس رومز کا معائنہ اور طلبہ کی حوصلہ افزائیڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نے مختلف کلاس رومز کا تفصیلی معائنہ کیا اور طلبہ سے بالخصوص انگلش اور سائنسی مضامین سے متعلق سوالات کیے۔ طلبہ نے اعتماد کے ساتھ سوالات کے جوابات دیے، جس پر ڈائریکٹر صاحب نے ان کی صلاحیتوں اور تعلیمی معیار کو سراہا۔انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر علمی اور تدریسی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کریں، کیونکہ آج کے یہی بچے اور بچیاں مستقبل میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔ایجوکیشن سٹور اور کتابوں کے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ
دورے کے آخری مرحلے میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالواسع خان کاکڑ صاحب نے سکول میں قائم ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے نئی اور پرانی کتابوں کی تعداد، دستیاب سٹاک، ریکارڈ اور کتابوں کی تقسیم کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔تعلیم ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی بنیاد ہے، عبدالواسع خان کاکڑاس موقع پر ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن لورالائی ڈویژن عبدالواسع خان کاکڑ صاحب نے کہا کہ تعلیم ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ہمیں اپنے بچوں اور بچیوں کو سرکاری سکولوں میں داخل کروانا ہوگا تاکہ کوئی بھی بچہ یا بچی تعلیم سے محروم نہ رہے اور ہر بچہ سکول کی دہلیز تک پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا کہ آج کے بچے اور بچیاں ہی کل کے پاکستان کے معمار ہیں اور یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی، خوشحالی اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایک گھر میں بھی تعلیم کی روشنی پہنچتی ہے تو اس کے مثبت اثرات صرف ایک خاندان تک محدود نہیں رہتے بلکہ پورے محلے، علاقے اور معاشرے میں تعلیمی شعور اور ترقی کا انقلاب برپا ہو سکتا ہے۔
ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن نے اساتذہ کرام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچوں اور بچیوں کو صرف نصابی تعلیم ہی نہ دیں بلکہ ان کی بہترین تربیت، کردار سازی اور روشن مستقبل کے لیے بھی رہنمائی کریں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام قوم کے معمار ہیں اور ان کی محنت، خلوص اور ذمہ داری ہی ایک مضبوط، تعلیم یافتہ اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد بن سکتی ہے۔آخر میں ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالواسع خان کاکڑ صاحب نے سکولوں میں بہتر تعلیمی ماحول اور انتظامات پر پرنسپلز، ہیڈ ماسٹرز اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے کی کاوشوں کو سراہا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ لورالائی ڈویژن کے تمام سکولوں میں تعلیمی معیار کی بہتری، اساتذہ کی حاضری، طلبہ کی بڑھتی ہوئی انرولمنٹ اور ایک بہتر تعلیمی ماحول کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *