Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقاد

روہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکت

سکھر (رپورٹ: اسلم سومرو) روہڑی کے قریب بند روڈ پر واقع جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کے سلسلے میں ایک شاندار اور روح پرور محفلِ میلاد کا انعقاد کیا گیا، جس میں عاشقانِ رسول ﷺ، علماء کرام، نعت خواں حضرات اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے دوران نعت رسولِ مقبول ﷺ، درود و سلام اور ذکرِ رسول ﷺ سے مسجد کا ماحول روحانی کیفیت میں ڈھل گیا، جبکہ شرکاء نے حضور اکرم ﷺ سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی بابرکت محفل کی میزبانی الہیان میرانی، عمر میرانی، واحد بخش میرانی اور شیر میرانی نے کی محفل میں نعت خواں احسن قادر، جنید قادر سمیت دیگر نعت خوانوں نے حضور نبی کریم ﷺ کی شانِ اقدس میں خوبصورت نعتیں پیش کیں، جنہیں شرکاء نے انتہائی عقیدت و احترام سے سنا اور درود و سلام کی صداؤں سے نعت خواں حضرات کو خراجِ عقیدت پیش کیا اس موقع پر معروف عالم دین مفتی محمد ابراہیم نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی اہمیت، سیرتِ طیبہ اور حضور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ پوری انسانیت کے لیے بہترین نمونہ ہے، مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ نبی کریم ﷺ کی سنتوں پر عمل کریں، آپ ﷺ کی تعلیمات کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں اور محبتِ رسول ﷺ کو دلوں میں مزید مضبوط کریں۔
مفتی محمد ابراہیم نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم ﷺ کی آمد پوری دنیا کے لیے رحمت اور ہدایت کا پیغام ہے، اس لیے ہمیں سیرتِ مصطفیٰ ﷺ سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے معاشرے میں امن، محبت، بھائی چارے اور اخوت کو فروغ دینا چاہیے محفل کے دوران شرکاء نے بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ درود و سلام پیش کیا، جبکہ مسجد کا ماحول روحانی کیفیت سے معمور رہا۔ آخر میں ملک و قوم کی سلامتی، خوشحالی، امن و استحکام، امتِ مسلمہ کی سربلندی اور تمام مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے محفل کے شاندار انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی بابرکت محافل محبتِ رسول ﷺ کو اجاگر کرنے اور نوجوان نسل کو سیرتِ طیبہ سے روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *