Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقاد

وندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیاب

وندر/رپورٹ/رمضان لاسی)وندر میں وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا عوامی طاقت کا مظاہرہ، گرفتار ریڑھی بانوں کی رہائی کرا دی۔ وندر انتظامیہ کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے عبدالحمید رونجہ و دیگر جماعتوں کا مشترکہ دھرنا، مذاکرات سے انکار کرنے والی انتظامیہ آخرکار مذاکرات پر مجبور، تمام گرفتار ریڑھی بان و دکاندار باعزت رہا۔ وندر کے وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ وہ محض عہدے کے نمائندے نہیں بلکہ عوام کے حقیقی ترجمان ہیں۔ دو وقت کی روٹی کمانے والے غریب ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی گرفتاری کے خلاف انہوں نے انتظامیہ کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دے دیا، جس کے نتیجے میں انتظامیہ کو بالآخر مذاکرات کی میز پر آنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے وندر میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران متعدد ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتاریوں کے بعد متاثرہ افراد اور شہریوں میں شدید تشویش پائی گئی، جس پر وائس چیئرمین وندر عبدالحمید رونجہ نے معاملے پر خاموش رہنے کے بجائے غریب محنت کشوں کے حق میں آواز بلند کی۔اسسٹنٹ کمشنر کی جانب سے مذاکرات سے انکار کیا گیا، تاہم وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کی سربراہی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں اور شہریوں نے متحد ہو کر اسسٹنٹ کمشنر آفس کے سامنے دھرنا دے دیا۔ احتجاج میں تمام جماعتوں کی شرکت نے انتظامیہ کو معاملے کی سنگینی کا احساس دلایا، جس کے بعد اسسٹنٹ کمشنر مذاکرات کے لیے باہر آنے پر مجبور ہوگئے۔وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ اور انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے، جس کے بعد گرفتار تمام ریڑھی بانوں اور دکانداروں کو رہا کر دیا گیا۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ عبدالحمید رونجہ نے مشکل وقت میں غریب اور محنت کش طبقے کے ساتھ کھڑے ہو کر ثابت کیا ہے کہ حقیقی عوامی نمائندہ وہی ہوتا ہے جو عوام کے مسائل پر میدان میں اترے اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کرے۔ دوسری جانب گرفتار افراد کی رہائی کو احتجاجی دھرنے کی بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔ وندر میں آج کا احتجاج اس امر کا واضح پیغام بن کر سامنے آیا کہ جب عوامی نمائندے اور تمام سیاسی و سماجی قوتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں تو انتظامیہ کو بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی میز پر آنا پڑتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *