Banner
Daily Sahafat Quetta
September 1, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
سکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقادسکھر پولیس کا سماجی برائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2 بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارروہڑی: جامعہ میرانی مسجد میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی روح پرور محفل، عاشقانِ رسول ﷺ کی بڑی تعداد میں شرکتنئے ڈویژنل ڈائریکٹر تعلیم عبدالواسع خان کاکڑ کے اعزاز میں ٹی پارٹی، لورالائی کے تعلیمی مسائل پر بریفنگلورالائی میں تعلیمی اداروں کا اچانک معائنہ، اساتذہ کو وقت کی پابندی اور کلاسز باقاعدگی سے لینے کی ہدایتوندر میں گرفتار ریڑھی بانوں اور دکانداروں کی رہائی، وائس چیئرمین عبدالحمید رونجہ کا احتجاج کامیابمحکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہدہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، امن دشمنوں کو ہر صورت شکست دیں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹیپانی نسلوں کے مستقبل کی ضمانت ہے، سیاسی دباؤ کیلیے ہتھیار بنا لینا قابلِ قبول نہیں، وزیراعظمسندھ حکومت کا بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیوں پر غور، انتخابات سے متعلق اہم فیصلہکوالالمپور میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ، روح پرور محفل کا انعقاد

محکمہ جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان اور بی آر ایس پی کے درمیان ماحولیاتی آگاہی و تحفظ کیلئے مفاہمتی معاہدہ

کوئٹہ: حکومت بلوچستان کے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام (BRSP) کے درمیان قدرتی وسائل کے تحفظ، ماحولیاتی آگاہی، جنگلات میں آتشزدگی کی روک تھام، شجرکاری اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے تعاون کا مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا۔

مفاہمتی معاہدے کے تحت دونوں ادارے جنگلات، چراگاہوں، آبی ذخائر، جنگلی حیات کے مسکن اور دیگر قدرتی وسائل کے تحفظ اور بحالی کے لیے مشترکہ اقدامات کریں گے، جبکہ مقامی آبادی کو قدرتی وسائل کے پائیدار اور ذمہ دارانہ استعمال میں شریک کیا جائے گا۔

معاہدے کے مطابق جنگلات میں آگ کی روک تھام، بروقت اطلاع رسانی، کمیونٹی رضاکاروں کی تربیت، آگ پر قابو پانے کے اقدامات اور آتشزدگی کے بعد بحالی کے لیے بھی مشترکہ پروگرامز شروع کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ غیر قانونی درختوں کی کٹائی، شکار، جنگلی حیات کے غیر قانونی استعمال اور غیر مجاز چرائی کی روک تھام کے لیے کمیونٹی کی سطح پر نگرانی کے نظام کو فروغ دیا جائے گا۔

دونوں ادارے موسم بہار اور مون سون کے دوران سالانہ شجرکاری مہمات میں بھی مشترکہ طور پر حصہ لیں گے۔ اس سلسلے میں دیہی آبادی، تعلیمی اداروں، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو متحرک کیا جائے گا جبکہ محکمہ جنگلات اپنی نرسریوں سے دستیاب مقامی اور ماحول دوست پودے فراہم کرے گا۔

معاہدے میں زرعی جنگلات (Agroforestry)، موسمیاتی طور پر مؤثر زرعی و زمینی انتظام، مٹی اور پانی کے تحفظ اور دیہی آبادی کے معاشی استحکام کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایندھن کی بچت کرنے والی ٹیکنالوجیز اور متبادل و قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے تاکہ ایندھن کے لیے لکڑی پر دیہی آبادی کا انحصار کم اور جنگلات پر دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔

مفاہمتی معاہدے کا ایک اہم پہلو مشترکہ موسمیاتی اور ماحولیاتی منصوبوں کی تیاری اور بین الاقوامی و قومی مالیاتی ذرائع سے وسائل کے حصول کی کوششیں ہیں۔ دونوں ادارے موسمیاتی تبدیلی، حیاتیاتی تنوع، ماحولیاتی بحالی، کاربن فنانس اور دیگر متعلقہ شعبوں میں مشترکہ منصوبے تیار کریں گے اور مناسب مواقع پر بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ترقیاتی شراکت داروں سے تعاون حاصل کریں گے۔

معاہدے کے تحت BRSP اپنی وسیع کمیونٹی نیٹ ورک، فیلڈ اسٹاف اور سماجی متحرک کاری کے نظام کو استعمال کرتے ہوئے مقامی آبادی کو متحرک کرے گا، جبکہ محکمہ جنگلات و جنگلی حیات تکنیکی معاونت، تربیتی مواد، انتظامی رہنمائی، شجرکاری کے لیے پودے اور ضروری قانونی و انتظامی سہولیات فراہم کرے گا۔

مشترکہ سرگرمیوں کی نگرانی اور مؤثر رابطہ کاری کے لیے دونوں اداروں کے نمائندوں پر مشتمل Joint Coordination Committee (JCC) قائم کی جائے گی، جو سہ ماہی بنیادوں پر اجلاس منعقد کرکے پیش رفت کا جائزہ لے گی، فیلڈ رپورٹس کا جائزہ لے گی اور آئندہ سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کرے گی۔

معاہدہ ابتدائی طور پر پانچ سال کے لیے مؤثر ہوگا اور باہمی تحریری رضامندی سے اس میں توسیع کی جا سکے گی۔ معاہدے کے تحت کسی بھی مخصوص منصوبے کے لیے مالی وسائل اور اخراجات کا تعین الگ سے منصوبہ جاتی معاہدوں کے ذریعے کیا جائے گا۔

مفاہمتی معاہدے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر BRSP ڈاکٹر طاہر رشید اور سیکریٹری جنگلات و جنگلی حیات بلوچستان عمران گچکی نے دستخط کیے، جبکہ متعلقہ افسران نے بطور گواہ معاہدے کی توثیق کی۔

حکام کے مطابق یہ شراکت داری بلوچستان کے قدرتی وسائل کے تحفظ، مقامی کمیونٹیز کی شمولیت، ماحولیاتی بحالی اور موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *