Banner
Daily Sahafat Quetta
September 3, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قراربلوچ خواتین بلوچستان کی ثقافت، تعلیم اور سماجی اقدار کی مضبوط بنیاد ہیں، میر ضیاء اللہ لانگوپمز میں 14 بچوں کی ہلاکت؛ وزیراعظم کمیٹی کی رپورٹ پر پولیس کارروائی شروعصحافیوں اور لوکل پرنٹ میڈیا کیخلاف سازش کرنے والوں سے کھلی جنگ ہوگی،بی ایم ایفوزیراعظم نے ٹریڈ فیسلیٹیشن بورڈ کے قیام کی منظوری دے دیپشین: زیارت کراس کے قریب ڈی سی ہرنائی کے اسکواڈ کی گاڑی پر فائرنگ، 2 محافظ زخمیپاکستان کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں شاندار واپسی؛ یوروبانڈ کے ذریعے 3 ارب ڈالر حاصل کرلیےپاک افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش ناکام، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 15 خوارج ہلاک6 ستمبر: یومِ دفاع ایمان، شجاعت اور قومی فخر کا دنسرکاری ملازمین کی حاضری یقینی بنانے کیلئے مؤثر نظام، غیر حاضر ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہمومنہ اقبال ہراسگی کیس: لیگی ایم پی اے ثاقب چڈھر اور اہلیہ بے قصور قرار

سندھ طاس معاہدہ برقرار، عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی کامیابی ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے متفقہ فیصلے کو پاکستان کے قانونی اور سفارتی مؤقف کی اہم کامیابی قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے سے واضح ہوگیا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کرسکتا۔ ان کے مطابق معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے اور بھارت اس کی قانونی پابندی کا پابند ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں ترمیم یا اس کے خاتمے کا طریقہ کار دونوں ممالک کی باہمی رضامندی سے نئے معاہدے کے ذریعے ہی ممکن ہے، جبکہ بھارت کی جانب سے معاہدے کی معطلی یا خاتمے کے لیے پیش کیے گئے مختلف جواز عالمی ثالثی عدالت نے تسلیم نہیں کیے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدے سے متعلق فیصلہ پاکستان کے دیرینہ آبی حقوق اور قومی مفادات کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی اہم ہے۔ اس فیصلے سے بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری اور عالمی قانون کی بالادستی کے اصول بھی مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

انہوں نے رتلے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان کی درخواست پر عبوری اقدامات کی منظوری بھی اہم پیش رفت ہے۔ بھارت کو رتلے منصوبے کے مخصوص حصوں میں مقررہ سطح سے زیادہ کنکریٹنگ سے روک دیا گیا ہے جبکہ منصوبے کے تعمیراتی شیڈول میں تبدیلیوں سے متعلق رپورٹ پیش کرنا بھی بھارت پر لازم قرار دیا گیا ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ بین الاقوامی قوانین، معاہدوں اور مذاکراتی عمل پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ثالثی عدالت کا متفقہ فیصلہ اس اصول کی فتح ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کو یکطرفہ طور پر معطل یا ختم نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ انصاف غالب آ گیا ہے اور یہ فیصلہ پاکستان کے قانونی مؤقف کی مضبوطی کا مظہر ہے۔ پاکستان اپنے آبی حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قانونی اور سفارتی فورم پر مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *