Banner
Daily Sahafat Quetta
August 31, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتارتربت میں لائبریری کا قیام علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، میر ظہور بلیدیخواتین کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیالعالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکممکہ دفاعی معاہدہ: استنبول میں پاکستان، سعودیہ اور ترک قیادت کے درمیان پہلا اجلاسعوام پر مسلط چہرے حقیقی نمائندے نہیں، مقتدرہ کے منشی اور ڈاکیے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگیحکومت کو سرکاری اسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں، بددعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟ مصطفی کمالبلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستانکوئٹہ میں غیر رجسٹرڈ کھلے خشک دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن، 5 دکانیں سیل، 6 افراد گرفتارتربت میں لائبریری کا قیام علم و آگہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا، میر ظہور بلیدیخواتین کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر ربابہ بلیدیوزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیالعالمی ثالثی عدالت کا بھارت کو پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کی پاس داری کا حکممکہ دفاعی معاہدہ: استنبول میں پاکستان، سعودیہ اور ترک قیادت کے درمیان پہلا اجلاسعوام پر مسلط چہرے حقیقی نمائندے نہیں، مقتدرہ کے منشی اور ڈاکیے ہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقسونا سستا ہوگیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چاندی مہنگیحکومت کو سرکاری اسپتال چلانے ہی نہیں چاہییں، بددعاؤں کے سوا ملتا کیا ہے؟ مصطفی کمال

وزیراعلیٰ بلوچستان سے اہم شخصیات کی ملاقاتیں، صوبائی امور پر تبادلہ خیال


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، رکن صوبائی اسمبلی انجینئر زمرک خان اچکزئی، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ممتاز علی بلوچ، علی جان بگٹی، قبائلی رہنماؤں میر شفقت مری، مقبول مری، سابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی اظہر شہزاد، ایڈووکیٹ منیر کاکڑ، نجیب کاکڑ اور ملک غفار خان ناصر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ملاقاتوں کے دوران بلوچستان کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل، ترقیاتی منصوبوں، انتظامی امور، اعلیٰ تعلیم اور باہمی دلچسپی کے مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل اور بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور گورننس کے نظام کو مؤثر بنانا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں، قبائلی عمائدین، ماہرین تعلیم اور معاشرے کے مختلف طبقات کی تجاویز کو اہمیت دی جاتی ہے۔ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں اور عوامی مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت تعلیم، صحت، روزگار، امن و امان اور بنیادی ڈھانچے کے شعبوں میں بہتری کے لیے مربوط اقدامات کر رہی ہے جبکہ صوبے کے دور دراز علاقوں کو بھی ترقی کے دھارے میں شامل کرنا حکومتی پالیسی کا اہم حصہ ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ اجتماعی مشاورت اور باہمی تعاون کے ذریعے بلوچستان کو ترقی، خوشحالی اور استحکام کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *