Banner
Daily Sahafat Quetta
October 21, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
مدینہ منورہ پر 5 ڈرونز سے حملہ، سعودی اتحادی افواج نے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیاپختونخوا؛ پی ٹی آئی دور اقتدار میں معدنیات کے شعبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن بے نقابیتیم بچے وسیم کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاکتربت: بلیدہ سلو ندی سے مزید دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدبازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدریمدینہ منورہ پر 5 ڈرونز سے حملہ، سعودی اتحادی افواج نے تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیاپختونخوا؛ پی ٹی آئی دور اقتدار میں معدنیات کے شعبے میں تاریخ کی بدترین کرپشن بے نقابیتیم بچے وسیم کو گاڑی تلے کچل کر قتل کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں ہلاکتربت: بلیدہ سلو ندی سے مزید دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمدبازار میں دوسرا روز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، مستقل و عارضی تجاوزات کا خاتمہ، کارروائی جاریTENDER NOTICE: DPRQ/PRQ NO.1952/20-10-2026وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا اسلام آباد سبزی و فروٹ منڈی کا دورہذوالفقار احمد چیمہ کی تین تازہ تصانیف کی تقریبِ پذیرائی، ممتاز دانشوروں اور نامور شخصیات کی شرکتعالمی رہنماؤں کی بے حسی اور عالمی قوانین کی بے بسیسردار نثار علی خان ہزارہ کا انتقال بلوچستان کے لیے بڑا نقصان ہے، کاشف حیدری

نوشکی، کمسن بچی کے مبینہ زیادتی و قتل کیس کے تمام 3 نامزد ملزمان گرفتار

نوشکی: احمد وال میں 8 سالہ بچی بی بی صبیہ کے مبینہ زیادتی اور قتل کیس میں پولیس نے نامزد تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی ڈی آئی جی رخشان اور ایس پی نوشکی کی ہدایات پر ایس ایچ او احمد وال ماندا خان ماندائی کی سربراہی میں کی گئی۔ کارروائی کے دوران کیس میں نامزد تینوں ملزمان عصمت اللہ، زبیر اور کامران کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے اور کیس کو تمام قانونی تقاضوں کے مطابق آگے بڑھایا جارہا ہے۔ تفتیش کے دوران واقعے کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ حقائق سامنے لائے جاسکیں۔

دوسری جانب اہلخانہ اور شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کیس کی تفتیش مکمل طور پر شفاف اور غیر جانب دارانہ انداز میں کی جائے اور اگر ملزمان پر عائد الزامات ثابت ہوجائیں تو انہیں قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے۔

شہریوں نے پولیس کی جانب سے تینوں نامزد ملزمان کی گرفتاری کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمے کی تفتیش جلد مکمل کرکے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *