Banner
Daily Sahafat Quetta
August 29, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
بلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیتبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیسید نصرت آغا کے انتقال پر سردار منظور احمد خان کاکڑ کا اظہار تعزیت

امریکا خلا میں بھی ایران مخالف اتحاد بنا رہا ہے، اسماعیل بقائی

امریکا خلا میں بھی ایران مخالف اتحاد بنا رہا ہے، اسماعیل بقائی

بحرین کو آگے لا کر امریکی پابندیوں کی مہم کامیاب دکھانے کی کوشش ناکام ہے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکا کی جانب سے ایران کو معاشی طور پر تنہا کرنے کی کوششوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی ایران مخالف پالیسی اب ایک مذاق بن چکی ہے۔

اسماعیل بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا کہ امریکا بحرین جیسے ممالک کو آگے لاکر اپنی اتحادی مہم کو کامیاب ثابت کرنے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بحرین کے ساتھ ایران کے پہلے ہی کوئی قابلِ ذکر معاشی تعلقات نہیں، جبکہ کھیلوں اور تعلیمی تبادلے بھی کئی سال سے عملی طور پر معطل ہیں۔ ان کے بقول امریکا پہلے سے معطل معاملات کو روکنے کو نئی پابندیوں کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

ایرانی ترجمان نے امریکی پالیسی کو بےجواز قرار دیتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایسی پابندیوں کا اعلان کر رہا ہے جو پہلے ہی نافذ ہیں۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں کہا کہ امریکا خلا میں بھی ایران مخالف اتحاد بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔

اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ ایران امریکی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے اپنے دستیاب دوطرفہ ذرائع اور صلاحیتیں استعمال کرے گا اور اقتصادی دباؤ کے باوجود تجارتی تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بحرینی وزیر خزانہ شیخ سلمان بن خلیفہ آل خلیفہ سے رابطے کی تصدیق کرتے ہوئے ایران پر مالی دباؤ برقرار رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی تھی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *