Banner
Daily Sahafat Quetta
August 30, 2026
🌤 اسلام آباد --°
تازہ خبریں
جرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدیجرم کا تعین شواہد اور تحقیقات سے ہوتا ہے حکومتی بیانات یا مفروضوں سے نہیں، مولانا عبدالرحمن رفیقبلوچستان کے نامور باکسر عبدالغنی مینگل کی اچانک وفات افسوسناک ہے، سردار منظور احمد کاکڑبطور کمشنر کوئٹہ ڈویژن عوامی مسائل کے حل کی ہر ممکن کوشش کی ،شاہزیب کاکڑانسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں ،مہراللہ بادینیبلوچستان میں بڑھتی بدامنی ، اراکین اسمبلی کا اظہار تشویشحکومت امن دشمنوں کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دےگی،ضیاءاللہ لانگوپشتون قومی جرگہ خطے میں پائیدار امن کےلئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےگا،محمود خان اچکزئیصحافیوں کے مسائل کا حل اور حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے، سیدال خان ناصرمدارس میں بچوں پر تشدد – اصلاح کی ضرورت، کردار کشی نہیںعوام اور تاجروں کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، مولانا محمد طاہر توحیدی

پختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 دہشتگرد ہلاک

بنوں، جنوبی وزیرستان اور خضدار میں کارروائیاں، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

راولپنڈی: خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں خیبرپختونخوا کے علاقوں جنوبی وزیرستان اور بنوں جبکہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں کیں۔

ذرائع کے مطابق بنوں میں کی گئی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ ان کے ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد کیا گیا۔ کارروائی کے بعد دہشتگردوں کے زیر استعمال بارودی مواد اور ٹھکانہ بھی تباہ کردیا گیا۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ فورسز نے دہشتگردوں کی نقل و حرکت کا بروقت سراغ لگا کر انہیں گھیرے میں لیا اور مؤثر کارروائی کی۔

اسی طرح بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے ساسول میں فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائی کی گئی، جس کے دوران 4 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی جدید نگرانی کے ذریعے مکمل کی گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام کارروائیوں کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور مقامی آبادی کو کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچا۔

سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عزم استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔

شیئر کریں: WhatsApp

bilal@zakirali.co

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *